احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 417 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 417

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 417 حصہ دوم روایات میں تصرف سے کام لیا ہے۔اس لئے ان سب روایات سے اعتبار اٹھ گیا ہے جن میں مہدی کا کسی خاص خاندان میں پیدا ہونے کا ذکر ہے۔اور صرف وہی روایات قابلِ قبول رہتی ہیں جن میں حضرت امام مہدی کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے ہونا مذکور ہے۔ایسی روایات ہی سیاسی وجوہ کے ہونے سے پاک معلوم ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ اکثر روایات میں مہدی کے ساتھ امام کا لفظ بھی موجود نہیں۔اگر یہ روایات درست بھی ہوں تو مہدی کئی ہو سکتے ہیں۔لیکن بخاری اور مسلم میں اور اسی طرح مسند احمد بن حنبل کی روایات میں نازل ہونے والے ابن مریم کو ہی الامام یا الامام المہدی قرار دیا گیا ہے۔ملاحظہ ہو بخاری باب نزول عیسی ومسند احمد بن حنبل کی حدیث :۔يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنْكُمُ اَنْ يَّلْقَى عِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ إِمَامًا مَهْدِيَّا وَحَكَمًا عَدَلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيْبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الجزيَةَ وتَضَعُ الْحَرُبُ اَوْزَارَهَا “۔(مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 411 مطبوع بيروت بروایت ابو ہریرہ) ترجمہ :۔” قریب ہے کہ جو تم سے زندہ ہو۔عیسی بن مریم سے اس کے امام مہدی ہونے کی حالت میں ملاقات کرے اور وہ حکم وعدل ہوگا۔پس صلیب کو توڑے گا۔اور خنزیر کو مارے گا۔اور جزیہ کو موقوف کر دے گا۔اور لڑائی اپنے ہتھیار رکھ دے گی“۔بخاری اور مسلم کی روایتوں میں نازل ہونے والے عیسی بن مریم کے لئے على الترتيب وَاِمَامُكُمْ مِنْكُمُ اور فَأَمَّكُمُ مِنْكُمُ کے الفاظ وارد ہیں۔ان حادیث میں نازل ہونے والے عیسی بن مریم کو امت کا ایک فرد قرار دیا گیا ہے۔اس سے