احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 389
389 حصہ دوم ی علیمی پاکٹ بک ملک کے مختلف حصوں سے پانچ سو سے زائد علماء کا اجتماع ہوا اور وہاں یہ طے پایا کہ تشدد کا یہ راستہ غلط ہے۔موجودہ دور میں اسلامی حکومت کا قیام تقریباً ناممکن ہے۔لہذا کانگریس کے ساتھ شامل ہوکر ہندوستان کی تمام قومیں مل کر ملک کا انتظام کریں اور جمہوری حکومت بنا ئیں۔چنانچہ اس وقت تک ہم اسی ( احرار ) عقیدے پر قائم ہیں اور ہم اسی راستہ کو صحیح سمجھتے ہیں“۔سوانح حیات سید عطاءاللہ شاہ بخاری مؤلفہ خان کا بلی صفحہ 120 بار اول مطبوعہ ہندوستانی کتب خانہ لاہور ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام انگریزوں کے ماتحت رہتے ہوئے بھی غلامانہ ذہنیت نہیں رکھتے تھے۔وہ اس یقین پر قائم تھے کہ سارا یورپ ایک دن مسلمان ہو جائے گا۔وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اس یقین پر قائم کئے گئے تھے۔چنانچہ آپ نے بڑے پر شوکت الفاظ میں یہ اعلان فرمایا:۔وہ دن نزدیک آتے ہیں جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا ، نہ گند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی کچی تو حید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں۔ملکوں میں پھیلے گی۔اُس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا نہ کوئی مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا۔لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد رُوحوں کو روشنی عطا کرنے سے ، اور پاک دلوں پر ایک ٹو راتارنے سے۔تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی۔( تذکرہ صفحہ 244 ایڈیشن چہارم مطبوعہ 2004ء الاشتهار مستقينا بوحى الله القهار مؤرخه ۱۴ / جنوری ۱۸۹۷ء مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 8،7)