احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 356 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 356

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 356 حصہ دوم ہی مر گئے۔مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اب تک ظہور میں آرہے ہیں۔اور قیامت تک ظاہر ہوتے رہیں گئے۔( تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 468-469) نوٹ:۔اس عبارت سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تین ہزار معجزات کا ذکر تحفہ گولڑویہ میں اُن معجزات سے تعلق رکھتا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ظاہر ہوئے۔ورنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا تو ایک دریا رواں ہے جس کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔اس لحاظ سے آپ کے معجزات شمار سے باہر ہیں۔اب رہ گئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معجزات سو آپ ان کے متعلق بھی تحریر فرماتے ہیں:۔” جو کچھ میری تائید میں ظاہر ہوتا ہے، دراصل وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات ہیں۔تمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 469) پس افضیلت کا الزام معجزات کی بناء پر سراسر جھوٹا الزام ہے۔تحفہ گولڑویہ میں جن تین ہزار معجزات کا ذکر آیا ہے ان سے مراد صرف وہ معجزات ہیں جو صحابہ کرام کی شہادتوں سے ثابت ہیں۔ملاحظہ ہو تصدیق النبی صفحہ 20۔فرماتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تو چاروں طرف سے چمک رہے ہیں۔کیونکر چھپ سکتے ہیں۔صرف وہ معجزات جو صحابہ کی شہادتوں سے ثابت ہیں وہ تین ہزار معجزہ ہے اور پیشگوئیاں تو دس ہزار سے بھی زیادہ ہوں گی جو اپنے وقتوں پر پوری ہوتی جاتی ہیں۔“ اس اقتباس سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیاں معجزات