احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 355 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 355

ندی تعلیمی پاکٹ بک 355 حصہ دوم الجواب: معجزہ اور نشان میں عموم خصوص مطلق کی نسبت ہے۔یعنی ہر معجزہ نشان تو ہوتا ہے مگر ہر نشان معجز نہیں کہلا سکتا پس ایک معجزہ کئی نشانوں پر مشتمل ہوسکتا ہے مگر ایک نشان کئی معجزوں پر مشتمل نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔ایک جلسہ کرو اور ہمارے معجزات اور پیشگوئیاں سنو۔اور ہمارے گواہوں کی شہادت رؤیت جوحلفی شہادت ہوگی قلم بند کرتے جاؤ اور پھر اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو باستثناء ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں کسی نبی یا ولی کے معجزات کو ان کے مقابل پیش کرو۔(نزول المسيح روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 462) پھر آپ تحریر فرماتے ہیں:۔اس نے میرا دعویٰ ثابت کرنے کے لئے اس قدر معجزات دکھائے ہیں کہ بہت ہی کم نبی ایسے آئے ہیں کہ جنہوں نے اس قدر معجزات دکھائے ہوں۔بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اس نے اس قدر معجزات کا دریا رواں کر دیا ہے کہ باستثناء ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی تمام انبیاء علیہم السلام میں ان کا ثبوت اس کثرت کے ساتھ قطعی اور یقینی طور پر محال ہے۔تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 547) مندرجہ بالا دونوں حوالوں سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل میں اپنے معجزات کم قرار دے رہے ہیں۔جس پر ” باستثناء ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ دونوں حوالوں میں شاہد ناطق ہیں۔ایک اور عبارت ملاحظ ہو۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔و کسی نبی سے اس قدر معجزات ظاہر نہیں ہوئے جس قدر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیونکہ پہلے نبیوں کے معجزات ان کے مرنے کے ساتھ