احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 332
مدی تعلیمی پاکٹ بک 332 حصہ دوم حالانکہ اس کشف سے یہ مطلب تھا۔کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا کرے گا کہ گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے۔اور حقیقی انسان پیدا ہوں گے۔(چشمہ مسیحی روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 375-376 حاشیہ ) پھر تحریر فرماتے ہیں:۔وہ کیا ہے نیا آسمان؟ اور کیا ہے نئی زمین؟ نئی زمین وہ پاک دل ہیں۔جن کو خدا اپنے ہاتھ سے تیار کر رہا ہے۔جو خدا سے ظاہر ہوئے اور خدا اُن سے ظاہر ہوگا۔اور نیا آسمان وہ نشان ہیں جو اُس کے بندے کے ہاتھ سے اُسی کے اذن سے ظاہر ہو رہے ہیں۔لیکن افسوس کہ دُنیا نے خدا کی اِس نئی تجلی سے دشمنی کی۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 7) پھر اصولی طور پر لکھتے ہیں:۔ہر ایک عظیم الشان مصلح کے وقت میں رُوحانی طور پر نیا آسمان اور نئی زمین بنائی جاتی ہے۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 102 حاشیہ) نئی زمین اور نیا آسمان بنانے کا محاورہ اہلِ علم میں مشہور ہے۔شاعرِ مشرق ڈاکٹر سر محمد اقبال لکھتے ہیں :۔زنده دل سے نہیں پوشیدہ ضمیر تقدیر خواب میں دیکھتا ہے عالم نو کی تصویر اور جب بانگ اذاں کرتی ہے بیدار اُسے کرتا ہے خواب میں دیکھی ہوئی دُنیا تعمیر ( ضرب کلیم زیر عنوان ”عالم نو ، صفحہ 130 طبع ہفتم 1947 ء) سیدابوالاعلیٰ مودودی لکھتے ہیں :۔” شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ اس قسم کے لیڈر اپنے خیالات کے