احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 331 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 331

تعلیمی پاکٹ بک 331 حصہ دوم (2) حضرت شبلی علیہ الرحمہ نے فرمایا:۔میں کہتا ہوں اور میں ہی سنتا ہوں۔دونوں جہاں میں میرے سوا کوئی اور نہیں“۔فوائد فریدیہ مترجم صفحہ 77 مکتبہ معین الادب جامع مسجد شریف مطبوعہ ڈیرہ غازیخاں) (3) حضرت معین الدین چشتی علیہ الرحمۃ اسی فنافی اللہ کے ذکر کی حالت کے متعلق فرماتے ہیں:۔نہ عصیاں ماند نے طاعت شدم محو اندر آن ساعت چناں گشتم در آن حالت کہ وے من گشت و منم وے ( دیوان معین الدین ) دو یعنی حالت فناء میں نہ نا فرمانی رہی نہ فرمانبرداری۔میں اس گھڑی اُس ذات باری میں ایسا محو ہو گیا کہ وہ میں ہو گیا اور میں وہ۔بعض صوفیاء نے تو یہاں تک فرمایا ہے:۔سُبْحَانِي مَا أَعْظَمَ شَانِي ( قول ابو یزید۔کشف المحجوب صفحہ 287 أردو) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس کشف پر جب آپ کی زندگی میں مخالفین نے اعتراض کیا۔تو آپ نے اسکے جواب میں لکھا:۔ایک دفعہ کشفی رنگ میں میں نے دیکھا۔کہ میں نے نئی زمین اور نیا آسمان پیدا کیا ہے اور پھر میں نے کہا کہ آؤ اب انسان کو پیدا کریں۔اس پر نادان مولویوں نے شور مچایا کہ دیکھو ، اب اس شخص نے خدائی کا دعوی کیا