احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 317
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 317 حصہ دوم طرح دس ماہ کے بعد صفات مریمی سے صفات عیسوی کی طرف انتقال ہوا۔حضور نے کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 کے صفحہ 48 پر لکھا ہے:۔” خدا تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں آیت اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں بشارت دی کہ اس اُمت کے بعض افراد انبیائے گزشتہ کی نعمت بھی پائیں گے نہ یہ کہ نرے یہود ہی بنیں یا عیسائی بنیں اور ان قوموں کی بدی تو لے لیں مگر نیکی نہ لے سکیں۔اسی کی طرف سورۃ تحریم میں بھی اشارہ کیا ہے کہ بعض افراد امت کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ مریم صدیقہ سے مشابہت رکھیں گے۔جس نے پارسائی اختیار کی تب اس کے رحم میں عیسی کی رُوح پھونکی گئی اور عیسی اس سے پیدا ہوا۔اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس امت میں ایک شخص ہوگا کہ پہلے مریم کا مرتبہ اُس کو ملے گا۔پھر اُس میں عیسی کی رُوح پھونکی جاوے گی۔تب مریم میں سے عیسی نکل آئے گا۔یعنی وہ مریکی صفات سے عیسوی صفات کی طرف منتقل ہو جائے گا۔گویا مریم ہونے کی صفت نے عیسی ہونے کا بچہ دیا اور اس طرح پر وہ ابن مریم کہلائے گا۔اس عبارت سے ظاہر ہے کہ اس جگہ کوئی جسمانی حمل مراد نہیں بلکہ ایک رُوحانی کیفیت کو حمل قرار دیا گیا ہے اور اس ولادت سے جسمانی ولادت مراد نہیں بلکہ ولادت معنویہ مراد ہے۔ولادت معنوی کا محاورہ علماء اور صوفیاء میں استعمال ہوتا ہے۔امام الطائفہ شیخ سہر وردی فرماتے ہیں:۔يصير المريد جزء الشَّيْحَ كَمَا انَّ الوَلَدَجُزء الوالد في الوِلَادَة الطبعية وتصير هذِهِ الْوِلَادَةُ انِفَاوِلَادَةً مَعْنَوِيَّةً۔“ ترجمہ:۔مرید شیخ کا حصہ بن جاتا ہے جیسا کہ بیٹا ولادت طبعیہ میں باپ کا جزء ہوتا ہے۔یہ ولادت کبھی معنوی بھی ہوتا ہے۔(عوارف المعارف الجزء الاوّل الباب العاشر في شرح رتبة المشيخة جلد 1 صفحہ 45)