احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 316 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 316

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 316 حصہ دوم اس لحاظ سے الہام کا مطلب یہ ہے کہ دشمن تجھ کو جھوٹ یا کسی بدی میں مبتلا دیکھنا چاہتا ہے۔لیکن خدا کے فضل سے تجھ میں کوئی بدی نہیں۔خدا تو تجھ پر انعام پر انعام کرنا چاہتا ہے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اربعین میں الہام درج کرتے ہوئے ترجمہ میں لکھا ہے:۔یہ لوگ خون حیض تجھ میں دیکھنا چاہتے ہیں یعنی ناپاکی ، پلیدی اور خباثت کی تلاش میں ہیں“۔پس یہ الہام آپ کے وجود میں حیض یعنی ناپاکی کی نفی کرتا ہے نہ کہ اثبات۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ابن مریم بننے کی حقیقت کو کشتی نوح میں یوں بیان کیا ہے:۔وو ” جیسا کہ براہین احمدیہ سے ظاہر ہے۔دو برس تک صفت مریمیت میں میں نے پرورش پائی اور پردے میں نشو ونما پاتا رہا۔اور پھر جب اس پر دو برس گزر گئے تو جیسا کہ براہین احمدیہ کے حصہ چہارم صفحہ 496 میں درج ہے مریم کی طرح عیسی کی رُوح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور آخری کئی مہینہ کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں بذریعہ اس الہام کے جو سب سے آخر براہین احمدیہ کے حصّہ چہارم صفحہ 556 میں درج ہے مجھے مریم سے عیسی بنایا گیا۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 50) اس عبارت پر یعنی مخالفین ہنسی اُڑاتے ہیں کہ مرزا صاحب عورت بن گئے اور پھر حاملہ ہوئے۔حالانکہ کشتی نوح کی عبارت سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مریم بنا ایک استعارہ ہے جس سے مراد یہ ہے کہ شروع میں آپ مریمی صفات کے حامل تھے۔اور پھر نفخ رُوح سے استعارہ آپ کو حاملہ ٹھہرایا گیا اور اس