احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 308 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 308

عمدی تعلیمی پاکٹ بک 308 حصہ دوم حقیقت حوالہ بخدا کرو اور یقین رکھو کہ خدا اتخاذ ولد سے پاک ہے تاہم متشابہات کے رنگ میں بہت کچھ اس کے کلام میں پایا جاتا ہے۔پس اس سے بچو کہ متشابہات کی پیروی کرو اور ہلاک ہو جاؤ۔اور میری نسبت بینات میں سے یہ الہام ہے جو براہین احمدیہ میں درج ہے۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرآن“۔) کہہ دو کہ میں تو صرف تمہاری طرف ایک بشر ہوں۔میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے اور ہر ایک بھلائی قرآن میں موجود دافع البلاء روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 287 حاشیہ ) ہے۔ناقل ) 66 الهام نمبر 3: أَنْتَ مِنْ مَّاءِنَا وَهُمْ مِنْ فَشَلٍ “ اربعین نمبر 2 روحانی خزائن جلد 17 صفحه 385 ) تو ہمارے پانی سے ہے اور دوسرے لوگ فشل سے۔مخالف اس کا یہ ترجمہ کرتا ہے کہ تو ہمارے نطفہ سے ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جنہیں یہ الہام ہوا اسکی تشریح میں تحریر فرماتے ہیں:۔یہ جو فرمایا کہ تو ہمارے پانی میں سے ہے اور وہ لوگ فشل سے۔اس جگہ پانی سے مراد ایمان کا پانی ، استقامت کا پانی ،تقویٰ کا پانی ، وفا کا پانی ، صدق کا پانی ، حب اللہ کا پانی ہے جو خدا سے ملتا ہے۔اور فشل بُزدلی کو کہتے ہیں جو شیطان سے آتی ہے اور ہر یک بے ایمانی اور بدکاری کی جڑ بُزدلی اور نا مرادی ہے۔انجام آنتم روحانی خزائن جلد 11 حاشیہ صفحہ 56) ماء اللہ کے اسی مفہوم میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ تحریر فرماتے ہیں:۔66 فَإِنْ شِئْتَ مَاءَ اللَّهِ فَاقْصُدُ مَنَاهَلِي فَيُعْطِيكَ مِنْ عَيْنِ وَ عَيْنٌ تَنوّرُ کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 81)