احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 288 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 288

288 حصہ دوم کے ساتھ کوئی بھی شرط نہیں اور تقدیر مبرم ہے۔اور اگر قسم نہ کھاویں تو پھر بھی خدا تعالیٰ ایسے مجرم کو بے سزا نہیں چھوڑے گا۔جس نے حق کا اخفاء کر کے دنیا کو دھوکہ دینا چاہا۔لیکن ہم اس مؤخر الذکرشق کی نسبت ابھی صرف اتنا کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے نشان کو ایک عجیب طور پر دکھلا نا ارادہ کیا ہے جس سے دنیا کی آنکھ کھلے اور تاریکی دُور ہو۔اور وہ دن نزدیک ہیں دُور نہیں۔مگر اس وقت اور گھڑی کا علم جب دیا جائے گا تب اس کو شائع کر دیا جائے گا“۔(اشتہار انعامی چار ہزار روپیہ 27 اکتوبر 1894ء۔مندرجہ تبلیغ رسالت جلد سوم صفحہ 174 تا 177 مجموعہ اشتہارات جلد اول 442 تا 445) اشتہار انعامی چار ہزار روپیہ کے بعد مسٹر عبداللہ انقسم قسم کھانے پر تو آمادہ نہ ہوئے مگر ان کا قسم سے انکار کمال کو پہنچ گیا۔کیونکہ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یکے بعد دیگرے تین اور اشتہار دئے اور آخری اشتہار 30/ دسمبر 1895 ء کو دیا گیا۔جس میں حضور فرماتے ہیں:۔اگر پادری صاحبان ملامت کرتے کرتے اُن ( آتھم ) کو ذبح بھی کر ڈالیں۔تب بھی وہ میرے مقابل پر قسم کھانے کے لئے ہرگز نہیں آئیں گے کیونکہ وہ دل میں جانتے ہیں کہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔میری سچائی کے لئے یہ نمایاں دلیل کافی ہے کہ آتھم صاحب میرے مقابلہ پر میرے مواجہ میں ہر گز فتم نہیں اُٹھا ئیں گے۔اگر چہ عیسائی لوگ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں۔اگر وہ قسم کھالیں تو یہ پیشگوئی بلاشبہ دوسرے پہلو پر پوری ہو جائے گی۔خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں۔(اشتہار 30 دسمبر 1895ء۔مندرجہ تبلیغ رسالت جلد چہارم صفحہ 70۔مجموعہ اشتہارات جلداول صفحہ 539) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آٹھم کو قسم کھانے کے علاوہ نالش کرنے کی بھی ترغیب دی تھی۔لیکن آتھم نے نہ قسم کھائی اور نہ نالش کی اور اس طریق سے بتادیا کہ ضرور اُس نے رجوع بحق کیا تھا۔اور چونکہ اُس نے علانیہ طور پر زبان سے اس