احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 269 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 269

269 حصہ دوم کو مسیح موعود‘ کا منصب جلیل عطا کیا گیا۔نکاح کے تعبیری معنی منصب جلیل کا ملنا ہوتے ہیں تعطیر الا نام میں لکھا ہے:۔النِّكَاحُ فِي الْمَنَامِ يَدُلُّ عَلَى الْمَنْصَبِ الْجَلِيْلِ“ یعنی خواب میں نکاح کسی بڑے منصب کے ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ماسوا اس کے طبرانی اور ابن عسا کرنے ابوامامہ سے مرفوعاً روایت کی ہے:۔اِنَّ رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِخَدِيجَةَ اما شعرت اَنَّ الله زوجنى مريم ابنة عمران وكلثوم اختَ موسى وامرأة فرعون قالت هنيئًا لَكَ يا رسولَ اللهِ ( تفسیر فتح البیان جلد 7 صفحه 100 مطبوعہ مصر ) ترجمہ :۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ کیا تجھے معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ نے میرا نکاح (حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ مریم بنت عمران - موسی علیہ السلام کی بہن کلثوم اور فرعون کی بیوی کے ساتھ کر دیا ہے۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا یا رسول اللہ ! آپ کو مبارک ہو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ تینوں نکاح آسمانی تھے۔جن کی تعبیر اس رنگ میں پوری ہوئی۔کہ ان عورتوں کے خاندانوں کے بہت سے لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے۔اسی طرح مرزا احمد بیگ کے خاندان کے بہت سے افراد اس پیشگوئی پر ایمان لاچکے ہیں۔جن میں سے مندرجہ ذیل افراد خصوصیت سے قابلِ ذکر ہیں:۔1 - محمد اسحاق پسر مرز اسلطان محمد 2۔والدہ محمدی بیگم صاحبہ یعنی اہلیہ مرزا احمد بیگ