احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 179 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 179

179 حصہ اول تعلیمی پاکٹ بک وہ عیسائی ہوں خواہ آریہ، خواہ سناتن دھرم والے یا کوئی اور۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ اس روز اس پاک کتاب (قرآن کریم) کا جلوہ ظاہر ہو۔میں نے عالم کشف میں اس کے متعلق دیکھا کہ میرے محل پر غیب سے ایک ہاتھ مارا گیا اور اس کے چھونے سے اس محل میں سے ایک نور ساطعہ نکلا جوار دگر د پھیل گیا اور میرے ہاتھوں پر بھی اس کی روشنی پڑی۔تب ایک شخص جو میرے پاس کھڑا تھاوہ بلند آواز سے بولا الله اکبـر خـربـت خـیـبـر اس کی یہ تعبیر ہے کہ اس محل سے میرا دل مراد ہے جو جائے نزول وحلول انوار ہے اور وہ نورانی معارف ہیں اور خیبر سے مراد تمام خراب مذہب ہیں جن میں شرک اور باطل کی ملونی ہے اور انسان کو خدا کی جگہ دی گئی۔۔۔سو مجھے جتلایا گیا کہ اس مضمون کے خوب پھیلنے کے بعد جھوٹے مذہبوں کا جھوٹ کھل جائیگا۔اور قرآنی سچائی دن بدن زمین پر پھیلتی جائے گی جب تک کہ اپنا دائرہ پورا کر لے۔پھر میں اس کشفی حالت سے الہام کی طرف منتقل کیا گیا اور مجھے یہ الہام ہوا إِنَّ اللهَ مَعَكَ إِنَّ اللهَ يَقُومُ أَيْنَمَا قُمْتَ یعنی خدا تیرے ساتھ ہے اور خدا وہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں تو کھڑا ہو یہ حمایت الہی کے لئے ایک استعارہ ہے۔تبلیغ رسالت حصہ پنجم صفحه 78 79 اشتہار مورخہ 21 دسمبر 1896ء) یہ اشتہار جو ایک زبر دست پیشگوئی پر مشتمل تھا تمام ہندوستان میں پھیلایا گیا اور لاہور میں اسکی خاص طور پر زیادہ سے زیادہ اشاعت کی گئی اور جلسہ شروع ہونے سے پہلے پہلے سب متعلقہ مقررین اور منتظمین تک بھی پہنچادیا گیا جن میں سے اکثر غیر مسلم اور اسلام کے مخالف تھے۔جلسہ میں حضرت اقدس کی تقریر کے لئے وقت ڈیڑھ بجے بعد دو پہر سے