احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 178 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 178

تعلیمی پاکٹ بک 178 حصہ اول نے ایک زریں موقع اس طرح مہیا فرما دیا کہ 1896ء میں لاہور کے بعض معززین نے ایک مذہبی کانفرنس منعقد کرنے کا انتظام کر کے حضرت اقدس علیہ السلام کو بھی اس میں شمولیت اور اسلام کی خوبیاں بیان کرنے کی دعوت دی۔تقریروں کے لئے حسب ذیل پانچ سوالوں کے جوابات تجویز کئے گئے۔1 انسان کی جسمانی ، اخلاقی اور روحانی حالتیں 2 انسان کی دنیوی زندگی کے بعد کی حالت 3: دنیا میں انسان کی ہستی کی غرض کیا ہے اور وہ غرض کس طرح پوری ہوسکتی ہے۔4 کرم یعنی اعمال کا اثر دنیا اور عاقبت میں کیا ہوتا ہے۔علم یعنی گیان و معرفت کے ذرائع کیا کیا ہیں؟ جلسہ کے انعقاد کے لئے لاہور میں انتظام کیا گیا۔26، 27، 28 دسمبر تاریخیں مقرر کی گئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس میں شرکت کی دعوت قبول فرما کر ایک لمبا مضمون اسلام کی حقانیت پر لکھنا شروع کیا۔ابھی آپ مضمون لکھ ہی رہے تھے کہ آپ کو الہاماً بتایا گیا کہ آپ کا مضمون سب سے بالا رہے گا اور دیگر مذاہب کے وہاں پڑھے جانے والے سب مضامین پر غالب رہے گا۔چنانچہ آپ نے اس وحی الہی اور بشارت کی اشاعت کے لئے مورخہ 21 دسمبر 1896ء کو ( یعنی جلسہ مذاہب سے پانچ چھ روز قبل ) ایک اشتہار شائع فرمایا جس میں یہ پیشگوئی فرمائی کہ مجھے خدائے علیم نے الہام سے مطلع فرمایا ہے کہ یہ وہ مضمون ہے جو سب پر غالب آئے گا اور اس میں سچائی اور حکمت اور معرفت کا وہ نور ہے جو دوسری قومیں بشرطیکہ کہ حاضر ہوں اور اس کو اول سے آخر تک سنیں شرمندہ ہو جائیں گی اور ہرگز قادر نہیں ہوں گے کہ اپنی کتابوں کے یہ کمال دکھلا سکیں خواہ