احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 170 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 170

تعلیمی پاکٹ بک : 170 حصہ اول ترجمه اگر یہ مدعی بعض باتیں جھوٹے طور پر ہماری طرف منسوب کرتا تو ہم اس کو داہنے ہاتھ سے پکڑ لیتے اور اس کی شہ رگ کاٹ دیتے اور پھر تم میں سے کوئی اس کو بچانہ سکتا۔استدلال: اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے وحی والہام کو مخلوق کے سامنے پیش کرنے کے بعد تئیس سال کی لمبی مہلت پانا اور اتنا لمبا عرصہ ہلاکت سے بچے رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اپنے وحی والہام کے دعوی میں جھوٹے نہیں۔چونکہ دلیل کی قوت عام ہوتی ہے گو مدلول اس کا اس جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اس لئے ہر وہ شخص جو بناوٹ سے خدا کی طرف وحی منسوب کر کے دنیا کے سامنے پیش کرتا رہے وہ تئیس سال کی مہلت نہیں پاسکتا بلکہ جان سے مارا جاتا ہے اور بناوٹی وحی کا دعوی اتنا خطرناک ہے کہ اگر کوئی بعض باتیں بھی خدا کی طرف منسوب کرے تو وہ پکڑا جاتا ہے اور خدا کی اس گرفت سے بچ نہیں سکتا۔اگر اس دلیل کو صرف آنحضرت کے منکرین کے لئے حجت قرار دیا جائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس معیار پر نہ پر کھا جائے تو مخالفین اسلام کے سامنے اس دلیل کا کوئی وزن نہیں رہتا اور وہ کہہ سکتے ہیں کہ جس طرح مرزا غلام احمد قادیانی جھوٹا دعویٰ الہام کر کے تئیس سال سے بھی زیادہ مہلت پاچکے ہیں تو پھر یہ دلیل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی کیسے ہو سکتی ہے؟ پس اس دلیل کے ہوتے ہوئے مسیح موعود علیہ السلام کا انکار قرآن مجید کے ماننے والوں کو جائز نہیں۔