احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 126
تعلیمی پاکٹ بک 126 حصہ اول 5۔احادیث نبویہ سے ظاہر ہے کہ رسول کریم ﷺ نے درود بھیجنے کا طریق یہ بتایا ہے:۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ ترجمہ : اے اللہ ! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر رحمت بھیج جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور اُن کی آل پر رحمت بھیجی۔بیشک تو تعریف کیا گیا اور بزرگ شان والا ہے اور اے اللہ تو محمد رسول اللہ اور آپ کی آل کو برکت دے جس طرح تو نے ابراہیم اور اُن کی آل کو برکت دی۔بے شک تو تعریف کیا گیا اور بزرگ شان والا ہے۔استدلال:۔چونکہ آل ابراہیم کو ولایت ، امامت اور نبوت کی برکات سے حصہ ملتا رہا اس لئے ضروری ہے کہ درود شریف کی دُعا کی برکت سے آل محمد کو بھی ولایت، امامت اور نبوت سے حصہ ملتا رہے۔آل سے مراد متبعین بھی ہوتے ہیں جیسا کہ حضرت محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں۔وَاعْلَمُ اَنَّ الَ الرَّجُلِ فِى لُغَةِ الْعَرَبِ هُمُ خَاصَّتُهُ الْأَقْرَبُونَ إِلَيْهِ وَخَاصَّةُ الأَنْبِيَاءِ وَالُهُمْ هُمُ الصَّالِحُونَ الْعُلَمَاءُ بِاللَّهِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ۔فتوحات مکیه جلد اوّل صفحه 545 مطبوعه دار صادر بیروت)