احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 109
تعلیمی پاکٹ بک 109 حصہ اول انعام یافتہ خدا تعالیٰ کے نزدیک چار گروہ ہیں چنانچہ فرماتا ہے اَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيْنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ۔(النساء:70) اس آیت میں نبیوں ،صدیقوں ،شہیدوں اور صالحین کے چار گروہوں کو انعام یافتہ قرار دیا گیا ہے۔پس اس دعا کے سکھانے میں ایک پیشگوئی مدنظر ہے کہ امت محمدیہ میں چاروں گروہ کے افراد پیدا ہو سکتے ہیں نبی بھی، صدیق بھی، شہید بھی اور صالح بھی۔۔2 وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ فَأُولَيكَ مَعَ الَّذِيْنَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيْنَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أو لَكَ رَفِيقًا۔ذلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللهِ وَكَفَى بِاللهِ عَلِيمًا۔(النساء : 70، 71) ترجمہ: جو لوگ اللہ اور اس رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے یعنی نبیوں ، صدیقوں، شہداء اور صالحین میں اور یہ لوگ بہت ہی اچھے رفیق ہیں۔یہ فضل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اللہ بہت جاننے والا ہے۔استدلال: اس آیت میں آئندہ نبی ، صدیق ، شہید اور صالح بننے کے لئے اللہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو شرط قرار دیا گیا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت، صد یقیت ، شہادت اور صالحیت کی چاروں نعمتیں آپ کی اطاعت سے وابستہ ہیں اور نبی ، صدیق ، شہید اور صالح بننے کے لئے آپ کی اطاعت شرط ہے گو یہ چاروں مرتبے ملتے خدا کے فضل سے ہی ہیں۔