احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 104 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 104

تعلیمی پاکٹ بک 104 66 نسبت لفظ رَسُولَ اللهِ میں غور کیجئے۔“ حصہ اوّل ( تحذیر الناس صفحہ 11،10 مطبوعہ سرکار پریس سہارنپور ) خاتم النبین کے ان مرتبی معنوں کا نتیجہ مولانا موصوف یہ بیان کرتے ہیں۔ہاں اگر خاتمیت بمعنی اتصاف ذاتی بوصف نبوت لیجئے جیسا اس ہیچمدان نے عرض کیا ہے تو سوارسول اللہ صلعم اور کسی کو افراد مقصود بالخلق میں مماثل نبوی صلم نہیں کہہ سکتے۔بلکہ اس صورت میں انبیاء کی افراد خارجی (انبیاء سابقین۔ناقل ) ہی پر آپ کی افضیلت ثابت نہ ہوگی۔افراد مقدره ( جن انبیاء کا آئندہ آنا تجویز کیا جائے۔ناقل ) پر بھی آپ کی افضلیت ثابت ہو جائے گی بلکہ اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی صلعم بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئے گا۔“ استدلال: ( تحذیر الناس صفحہ 28 مطبوعہ سرکار پریس سہارنپور ) خاتمیت محمدی ، خاتمیت زمانی اور خاتمیت مرتبی دونوں کی جامع ہے۔خاتمیت مرتبی کا تقاضا یہ ہے کہ آئندہ بھی نبی پیدا ہو سکتا ہے اگر خاتمیت زمانی کے ان کے نزدیک یہ معنی ہوتے کہ آئندہ کوئی نبی پیدا نہیں ہوسکتا۔تو پھر وہ یہ فقرہ نہ لکھتے کہ تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئے گا۔کیونکہ اس صورت میں تو خاتمیت زمانی ٹوٹ جاتی اور خاتمیت محمدی میں فرق آجاتا اور مولانا کا یہ فقرہ محض جھوٹ قرار پاتا اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں خاتم النبین کے دو متضاد معنی پائے جانے کے قائل قرار پاتے جبکہ وہ دونوں معنی ایک دوسرے کے نقیض ہوتے۔چونکہ اجتماع النقيضين یا اجتماع الضدين محال ہے اس لئے خاتمیت زمانی مولانا کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مطلق آخری نبی ہونے کا مفہوم نہیں رکھتی