احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 98 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 98

تعلیمی پاکٹ بک 98 حصہ اول جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 169 ، 170) ہے۔پھر اپنی جماعت کو مخاطب کر کے فرمایا: عقیدہ کے رو سے جو خدا تم سے چاہتا ہے وہ یہی ہے کہ خدا ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نبی ہے اور وہ خاتم الانبیاء ہے اور سب سے بڑھ کر ہے اب بعد اس کے کوئی نبی نہیں مگر وہی جس پر بروزی طور پر محمد یت کی چادر کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 15، 16 ) پہنائی گئی۔ان دونوں عبارتوں سے ظاہر ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ اور آپ کی جماعت خاتم النبیین کی آیت کی نص کی مصدق ہے نہ کہ مکذب۔خاتم النبیین کے معنی آیت خاتم النبیین کے دو معنی ہیں۔-1۔ایک معنی بلحاظ لغت و محاورہ عرب وسیاق کلام۔2۔دوسرے معنی وہ عرفی معنی ہیں جو دراصل حقیقی لغوی معنی کولا زم ہیں۔لازم المعنی کی وضاحت اور تعیین فقہ حنفیہ کے جلیل القدر امام ومحدث حضرت امام علی القاری یوں فرماتے ہیں:۔اَلْمَعْنى أنَّه لَا يَأْتِي نَبِيٌّ بَعْدَهُ يَنْسَخُ مِلَّتَهُ وَلَمْ يَكُنُ مِنْ أُمَّتِه۔(موضوعات كبير صفحه 59 مطبوعه مطبع مجتبائی دهلی) ترجمه ( خاتم النبیین کے معنی یہ ہیں کہ آپ کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آئے گا جو آپ کی ملت ( شریعت ) کو منسوخ کر دے اور آپ کی امت میں سے نہ ہو۔