احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 97 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 97

فلیمی پاکٹ بک 40 97 مسئلہ ختم نبوت حصہ اول جماعت احمدیہ کا اس بات پر ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی سورۃ الاحزاب کے مطابق خاتم النبیین ہیں اور یہ وصف اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے سوا کسی اور نبی کو نہیں ملا۔مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین قرار دیا گیا ہے جیسا کہ لکھا ہے۔صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ سَيِّدِ وُلْدِ آدَمَ وَخَاتَمِ النَّبِيِّينَ۔تذکرہ صفحہ 60 مطبوعہ 2004ء) ترجمه درود بھیج محمد اور آل محمد پر جو سر دار ہے آدم کے بیٹوں کا اور خاتم الانبیاء ہے۔( صلی اللہ علیہ وسلم ) پس بانی سلسلہ احمدیہ کے متعلق اگر کوئی یہ کہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے تو اس کا یہ محض اتہام ہو گا جس کی تغلیط آپ کے الہامات اور وہ سینکڑوں حوالہ جات کرتے ہیں جن میں آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین قرار دیا ہے چنانچہ آپ ازالہ اوھام میں تحریر فرماتے ہیں:۔ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالیٰ اس عالم گزران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سید نا ومولانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین و خیرالمرسلین ہیں۔