احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 93 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 93

تعلیمی پاکٹ بک 93 93 حصہ اول اس آیت میں لباس کا نزول مذکور ہے حالانکہ وہ زمین پر تیار ہوتا ہے۔6 - وَاَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيْهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ۔(الحديد : 26) اس آیت میں لوہے کا نزول مذکور ہے حالانکہ وہ زمینی کانوں سے نکلتا ہے۔کسی صحیح حدیث میں عیسیٰ ابن مریم کے لئے نزول کے ساتھ سماء کا لفظ موجود نہیں۔لیکن اگر سماء کا لفظ مذکورہ بھی ہوتا تب بھی اس سے مراد ابن مریم کا اصالتاً آنا نہ لیا جا سکتا کیونکہ عیسی بن مریم کی وفات نصوص قرآنیہ سے ثابت ہے جو اس بات کیلئے قرینہ حالیہ ہے کہ وہ اصالتاً نازل نہیں ہوں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَيُمْسِ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ (الزمر: 43) کہ جس روح کو موت کے ذریعہ قبض کر لیا جائے اُسے خدا رو کے رکھتا ہے یعنی دوبارہ دنیا میں نہیں بھیجتا۔ویسے ہر شے اور بالخصوص موعودا شیاء آسمان سے ہی آتی ہیں ان معنی میں کہ ان کے ظہور میں آسمانی اسباب کا دخل ہوتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوعَدُونَ گئے ہو۔(الذريات: 23) کہ آسمان میں تمہارا رزق ہے اور ہر وہ شے جس کا تم وعدہ دیئے پس وہ مسیح جس کے آخری زمانہ میں آنے کا وعدہ دیا گیا وہ ایک رنگ میں آسمان سے ہی آیا ہے۔ابن مریم کے استعارہ کے لئے قرینہ، لفظیہ ابن مریم کے بروزی نزول کے متعلق وفات مسیح کے حالیہ قرینہ کی موجودگی کے علاوہ احادیث نبویہ میں قرینہ لفظیہ بھی موجود ہے۔جو اِمَامُكُمْ مِنْكُمُ اور فَأَمَّكُمُ مِنْكُمُ اور عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اِمَامًا مَهْدِيَّا کے الفاظ ہیں اور پھر طبرانی