احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 83 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 83

تعلیمی پاکٹ بک 83 حصہ اول ترجمہ : قریب ہے کہ تم میں ابن مریم حکم و عدل کی حیثیت میں نازل ہواور صلیب کو توڑے اور خنزیر کو قتل کرے اور جنگ کو روکے۔(3) صحیح مسلم۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم علی نے فرمایا:۔كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَانَزَلَ بْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ فَأَمَّكُمُ مِنْكُمْ۔(صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسیٰ ابن مریم۔۔۔۔) دوسری روایت میں جو اس روایت سے بعد درج ہے متن حدیث کے یہی الفاظ ظاہر کر کے لکھا ہے۔قَالَ بْنُ أَبِي ذَتُبٍ تَدْرِي مَا أَمَّكُمُ مِنْكُمْ قُلْتُ تُخْبِرُنِي قَالَ فَأَمَّكُمْ بِكِتَابِ رَبِّكُمْ عَزَّوَجَلَّ وَسُنَّةِ نَبِيِّكُمُ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسیٰ ابن مریم۔۔۔۔) ترجمہ : ابن ابی ذئب نے کہا کہ تمہیں معلوم ہے کہ فَلَمَّكُمُ مِنْكُمُ کے کیا معنی ہیں؟ میں نے کہا آپ ہی بتا ئیں تو انہوں نے کہا کہ مسیح تمہارے رب کی کتاب اور تمہارے نبی کی سنت کے مطابق امامت کریں گے۔(4) ابو ہریرہ کی یہ روایت بھی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:۔لَيَنْزِلَنَّ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلًا فَيَكْسِرَنَّ الصَّلِيْبَ وَلَيَقْتُلَنَّ۔الْخِنْزِيرَ وَلَيَضَعَنَّ الْجِزْيَةَ وَلَيْتُرَ كُنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَىٰ عَلَيْهَا۔( صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسی ابن مریم۔۔۔۔مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 494 مطبوعہ بیروت) ترجمه : ضرور نازل ہوگا ابن مریم حکم و عدل کی حیثیت میں پھر وہ صلیب کو ضرور توڑے گا۔اور خنز بر وضر ورقتل کرے گا اور جزیہ کوضرور موقوف کر دے گا اور اونٹنیوں کو ضرور چھوڑ دیا جائے گا پس وہ ضروری مہمات کیلئے استعمال