احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 82 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 82

فلیمی پاکٹ بک 88 82 نزول مسیح وظهور مهدی حصہ اوّل احادیث نبویہ میں ابن مریم کے نزول کی جو پیشگوئی وارد ہے ہمارے نزدیک اس سے مراد یہ ہے کہ اُمت محمدیہ کا امام مہدی آخری زمانہ میں حضرت عیسی بن مریم کے رنگ میں رنگین ہو کر دنیا کی اصلاح کے لئے آنے والا تھا۔گویا ابن مریم کا لفظ احادیث نبویہ میں اس بات کے لئے ایک استعارہ تھا کہ ایک شخص اُمت محمدیہ میں سے حضرت عیسی علیہ السلام کا ہم صفت اور مثیل ہو کر ظاہر ہو گا کسی لفظ کے بطور استعارہ استعمال کے اگر ضروری قرائن موجود ہوں تو اس لفظ کو بطور مستعار سمجھا جائے گا اور اگر قرائن موجود نہ ہوں تو اس کا استعمال بطور حقیقت ہو گانہ کہ بطور استعارہ۔نزول مسیح کی چند حدیثیں درج ذیل ہیں:۔(1)۔بخاری شریف۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ وَ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ۔(بخاری کتاب احادیث الانبياء باب نزول عيسى ) ترجمہ: اے مسلمانو ! تمہاری کیسی حالت ہوگی جب تمہارے درمیان ابن مریم نازل ہوگا اس حال میں کہ وہ تم میں سے تمہارا امام ہوگا۔(2)۔حضرت ابو ہریرہ سے ہی مروی ہے: لَيُوشِكُنَّ أَنْ يَنزِلَ فِيُكُمُ بُنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيْبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْحَرُبَ۔(بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب نزول عیسی ابن مریم مطبوعه مجتبائی )