اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 79 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 79

ازواج النبی 79 حضرت عائشہ دوسری روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ نے ایک دفعہ اپنے باپ حضرت ابو بکر کے جاہلیت کے مال ودولت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے پاس کئی لاکھ درہم تھے۔رسول کریم ملی می کنیم فرمانے لگے۔”اے عائشہ ! رہنے بھی دو۔میں تمہارے لئے ایسے ہوں جیسے کہانی میں ابو زرعہ اتم زرعہ کے لئے تھا اس پر حضرت عائشہ نے عرض کیا ” نہیں یار سول اللہ صلی علیکم ! آپ میرے لئے ابو زرعہ سے کہیں بہتر ہیں۔“ 66 پاک زبان حضرت عائشہ گھریلو ماحول میں ایک نہایت بے تکلف مجلس کی بات بتاتی ہیں۔ایک دفعہ حضور کے سامنے گھر میں کسی شخص کی بدسلوکی کا ذکر ہوا جو وہ گھر میں یا اہل خاندان کے ساتھ روار کھتا تھا اتنے میں وہی شخص ملاقات کے لئے حاضر ہو گیا اور اجازت چاہی تو حضور بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ اس سے ملے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی می کنم ! ابھی تو آپ اس آدمی کا ذکر کر رہے تھے کہ یہ اپنے خاندان سے بدسلو کی کرتا ہے اس کے باوجود آپ اس سے بہت حسن سلوک سے پیش آئے اور اس کا لحاظ کیا۔اس پر آنحضور نے کتنا خوبصورت جواب دیا۔فرمایا یا عائشہ! مَتَى عَاهَدُثَنِي فَخَاشَا۔اے عائشہ ! تم نے مجھے پہلے کبھی دیکھا ہے کہ میں کسی کے ساتھ درشتی سے پیش آیا ہوں گویا ع وہ اپنی خو نہ بدلیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں رسول اللہ لی لی ایم کی دعائیں 41 حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ مجھے کبھی کبھار غصہ آجاتا تورسول کریم می کنیم اپنا ہاتھ میرے کندھے پر رکھ کر دعا کرتے۔اللهمَّ اغْفِرْ لَهَا ذَنْبَهَا وَأَذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِهَا وَأَعِذْهَا مِنَ الْفِتَنِ۔اے اللہ ! عائشہ کے گناہ بخش دے اور اس کے دل کا غصہ دور کر دے اور اسے فتنوں سے بچالے۔دوسری روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ کے عضہ ہونے پر حضور پیار سے ان کی ناک پکڑ کر فرماتے اے عویش (یعنی پیاری عائشہ ) یہ دعا کرو۔اللهم رَبَّ النَّبِيِّ مُحَمَةٍ اِغْفِرْ لِي ذَنْبِى وَاذْهِبْ غَيْظَ قَلِي وَأَجِرْنِي مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ کہ اے اللہ ! نبی محمد کے رب! میرے گناہ مجھے بخش دے اور میرے دل کا غصہ دور کر دے اور مجھے گمراہ کن فتنوں سے بچالے۔42