اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 78
ازواج النبی 78 حضرت عائشہ ہے تب رسول اللہ نے حضرت ابو بکر کو بلوا بھیجا اور بات شروع ہوئی تو میں نے رسول کریم سے کہا آپ اللہ سے ڈریں اور سوائے سچ کے کچھ نہ کہیں۔اس پر حضرت ابو بکڑ نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا جس سے میرے ناک سے خون بہنے لگا۔وہ فرمانے لگے تمہاری ماں تمہیں کھوئے۔تم اور تمہارا باپ سچ بولتے ہو اور خدا کار سول حق نہیں کہتا۔رسول کریم لی تم نے فرمایا ”اے ابو بکر ! ہم نے تجھے اس لئے تو نہیں بلایا تھا۔حضرت ابو بکر نے گھر سے ایک کھجور کی چھڑی لیکر مجھے مارنا چاہا۔میں آگے آگے بھاگی اور جاکر رسول اللہ سے چمٹ گئی۔رسول کریم ملی یا تم نے حضرت ابو بکر سے کہا میں آپ کو قسم دے کر کہتا ہوں کہ اب آپ چلے جائیں۔ہم نے آپ کو اس لئے نہیں بلایا تھا۔جب وہ چلے گئے تو میں رسول اللہ لی تم سے الگ ہو کر ایک طرف جا بیٹھی۔آپ نے فرمایا ” عائشہ میرے قریب آجاؤ۔“ میں نہیں گئی تو مسکرا کر فرمانے لگے ” بھی تھوڑی دیر پہلے تو تم نے اپنے ابا سے بچنے کیلئے میری کمر کو زور سے پکڑ رکھا تھا اور خوب مجھ سے چمٹی ہوئی تھیں۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور کے اخلاق یہی تھے کہ نہایت نرم خو ، نہایت کریم اور معزز ، ہمیشہ 3866 مسکراتے رہنے والے، زندگی بھر آپ نے اپنے کسی خادم یا اپنی بیوی پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں گھر میں جو ہمارے ساتھ ایسا بے تکلفی کار ہن سہن تھا کہ ہمارے ساتھ گھل مل جاتے ہماری دلچسپیوں میں شامل ہو جاتے کہ ایک دفعہ ازواج مطہرات کو آپ نے تیرہ عورتوں کی کہانی سنائی۔جنہوں نے اپنے اپنے خاوندوں کے کچے چٹھے خوب کھول کھول کر سنادئے۔ہر ایک نے بتایا کہ اس کا خاوند کیسا ہے اور کن خوبیوں کا مالک ہے یا اس میں کیا خامیاں ہیں۔حضور طی لیں کہ ہم نے ان تمام عورتوں کا حال بیان کرنے کے بعد ایک جوڑے کا ذکر کیا۔اس شخص کا نام کہانی کے مطابق ابو زرعہ بیوی کا نام اتم زرعہ تھا۔حضور علیم نے فرمایا کہ یہ ابو زرعہ اور اتم زرعہ بہت ہی اچھا جوڑا اور مثالی جوڑا تھا۔فرمایا کہ ابو زرعہ جیسا شوہر بہت ہی مشکل سے ملتا ہے جو عورتوں کا اتنالحاظ کرے، اتنے ان کے ناز اٹھائے اور ہر لحاظ سے ان کے لئے سہولتیں پیدا کرے۔باوجود یکہ ابوزرعہ نے اتم زرعہ کو طلاق دے کر اور شادی کر لی تھی۔مگر ام زرعہ نے اپنے خاوند کی جی بھر کر تعریف کی کہ اس نے مجھے ہر قسم کا آرام پہنچایا اور کھانے کے لئے وافر دیا اور کہا خود بھی کھاؤ اور اپنے والدین کو بھی بھجواؤ۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں پھر رسول کریم ال سلیم نے فرمایا کہ میری اور عائشہ کی مثال ابو زرعہ کی سی ہے۔تم میری ام زرعہ اور میں تمہارا ابو زرعہ ہوں۔39