اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 281 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 281

اولاد النبی 281 حضرت فاطمہ بنت محمد حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے چال ڈھال، طور اطوار اور گفتگو میں حضرت فاطمہ سے بڑھ کر آنحضرت علی مریم کے مشابہہ کوئی نہیں دیکھا۔سیدہ فاطمہ جب حضور کی خدمت میں حاضر ہوتی تھیں تو حضور طی ملی را کم کھڑے ہو جاتے تھے محبت سے انکا ہاتھ تھام لیتے تھے اور اسے بوسہ دیتے اور اپنے ساتھ بٹھاتے اور جب آنحضور " حضرت فاطمہ کے ہاں تشریف لے جاتے تو وہ بھی احترام میں کھڑی ہو جاتیں آپ کا ہاتھ تھام کر اسے بوسہ دیتیں اور اپنے ساتھ حضور کو بٹھاتیں۔رسول الله تم مدینہ سے سفر پر روانہ ہوتے وقت سب سے آخر میں اپنی لختِ جگر حضرت فاطمہ سے مل کر جاتے اور واپسی پر مسجد نبوی میں دورکعت نماز ادا کرنے کے بعد سب سے پہلے حضرت فاطمہ سے ہی آکر اس زمانہ میں معاشی تنگی کے پیش نظر آپ اس نئے جوڑے کو قناعت اور صبر ودعا کی تلقین بھی فرماتے تھے۔چنانچہ ایک دن حضرت علیؓ نے حضرت فاطمہ سے کہا کہ کنوئیں سے پانی کھینچ کھینچ کر میرے تو سینے میں درد ہونے لگا ہے۔تمہارے ابا کے پاس کچھ قیدی آئے ہیں، جا کر درخواست کرو کہ ہمیں بھی ایک خادم عطا ہو۔فاطمہ کہنے لگیں خدا کی قسم! میرے تو خود چکی پیس پیس کر ہاتھوں میں گٹے پڑگئے ہیں۔چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں۔آپ نے پوچھا کہ کیسے آنا ہوا؟ عرض کیا کہ سلام عرض کرنے آئی ہوں۔پھر انہیں حضور طی تم سے کچھ مانگتے ہوئی شرم آئی اور واپس چلی گئیں۔حضرت علیؓ نے پوچھا کہ کیا کر کے آئی ہو ؟ وہ بولیں کہ میں شرم کے مارے کوئی سوال ہی نہیں کر سکی۔تب وہ دونوں حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حضور علی کی کمی کی خدمت میں اپنا حال زار بیان کر کے خادم کے لئے درخواست کی۔رسول کریم علی کریم نے فرمایا " خدا کی قسم! میں تمہیں دے دوں اور اہل صفہ (غریب صحابہ ) کو چھوڑ دوں ؟ جو فاقہ سے بے حال ہیں جبکہ ان کے اخراجات کے لئے کوئی رقم میسر نہیں۔میں ان قیدیوں کے عوض ملنے والی رقم اہل صفہ پر خرچ کروں گا" دوسری روایت سے رسول اللہ صلی علی الیتیم کے اس جواب کا بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں یہ قیدی پہلے ہی شہدائے بدر کے یتیم بچوں میں تقسیم کر چکا ہوں۔یہ سن کر وہ دونوں واپس گھر چلے گئے۔رات کو نبی کریم ملی ام ان کے گھر تشریف لے گئے۔وہ دونوں اپنا کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے تھے۔رسول اللہ صلی علیم کو دیکھ کر اٹھنے لگے تو آپ نے فرمایا اپنی جگہ لیٹے رہو۔پھر فرمایا تم نے مجھے سے