اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 90 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 90

ازواج النبی 90 حضرت عائشہ حضرت عائشہ نے رسول اللہ لی لی یتیم کی رات کی عبادات کا بھی تذکرہ کیا ہے۔رمضان ہو یا غیر رمضان حضور طی یکم گیارہ رکعات ادا کرتے اور لمبی نماز پڑھتے تھے۔فرماتی ہیں نہایت حسین اور خوبصورت وہ نماز ہوا کرتی۔میں نے بسا اوقات یہ عرض کیا کہ یار سول اللہ ملی تیم ! آپ کے پاؤں سوج جاتے ہیں اتنی محنت اور مشقت کیوں اٹھاتے ہیں۔آپ فرماتے تھے کہ اے عائشہ ! جس خدا نے مجھ پر اتنے فضل کئے کیا اس کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔یہ تو اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی کا ذکر تھا۔دوسری طرف اہل خانہ کے حقوق کا بھی اسی طرح خیال رکھتے۔جیسا کہ ذکر ہوا حضرت عائشہ سے جب حضور کے اخلاق کے بارہ میں سوال کیا گیا تو فرمانے لگیں کہ آپ کے اخلاق تو قرآن تھے یعنی قرآن شریف میں جو احکام یا اخلاق بیان ہوئے ہیں وہ تمام کے تمام بدرجہ اتم آنحضرت علی یا تم میں موجود تھے۔گویا آپ چلتے پھرتے قرآن تھے۔جب پوچھا گیا کہ گھر میں حضور طی یہ تم کی کیا مصروفیات ہوتی تھیں تو حضرت عائشہ نے بیان کیا کہ آپ کا عام انسانوں کی طرح رہن سہن تھا کوئی اظہار تکبر یا کسی بڑائی کے خیال کا تصور ہی نہیں تھا۔گھر میں رہتے ہوئے آپ اپنے ذاتی کام خود کر لیا کرتے تھے، کپڑے کو پیوند خود لگا لیتے تھے ، بکری کا دودھ خود دوھ لیتے تھے ، اسے چارہ خود ڈال دیتے تھے ، جوتے مرمت فرمالیتے تھے ، گھر کا ڈول مرمت فرمالیتے ، دینی کاموں یا مجالس سے رات کو جب گھر تشریف لایا کرتے تو اہل خانہ کو جگا کر بے آرام نہیں کرتے تھے بلکہ خود ہی دودھ یا کوئی کھانے پینے کی چیز لے لی اور سو گئے۔گھر والوں کے آرام کا لحاظ رکھتے تھے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں رات جب نماز کے لئے اٹھتے تھے تو بہت دیر عبادت کرنے کے بعد جب کچھ 75 وقت طلوع فجر میں باقی رہ جاتا تھا تو پھر ہمیں بھی بیدار کرتے تاکہ ہم بھی کچھ نوافل وغیر ہ ادا کر لیں۔تعدد ازدواج 76 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے حضرت خدیجہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انکی زندگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری شادی نہیں کی۔ان کے بعد حضرت سودہ سے شادی ہوئی اور پھر حضرت عائشہ سے۔