عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 82 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 82

82 عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول سکتا۔چنانچہ عیسائیت نے عفوو درگزر یا احسان کی خاطر دوسروں کے حقوق غصب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی۔الغرض تمام آسمانی تعلیمات اپنے اپنے زمانہ کے تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ رہی ہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں بنی اسرائیل کے مخصوص حالات کے تقاضوں کے پیش نظر عدل اور مساوی بدلہ لینے پر زور دیا گیا جبکہ عیسوی دور کا بیمار معاشرہ ایک بالکل الگ قسم کے علاج کا متقاضی تھا۔اسی موازنے میں سلسلہ عدل کو دیکھا جا سکتا ہے جو ان دو مختلف ادوار کو باہم ملا رہا ہے۔