ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 445
445 اس نظم کی خوبی اور اسلوب زبان کو دیکھیں اور غلام احمد کی شان کا مشاہدہ کریں۔ادب المسيح زندگی بخش جامِ احمد ہے کیا ہی پیارا یہ نام احمد ہے لاکھ ہوں انبیاء مگر بخدا سے بڑھ کر مقام احمد ہے باغ احمد سے ہم نے پھل کھایا میرا بستاں کلام احمد ہے ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے آپ حضرت کی شان میں اس الہامی شعر کو ہمیشہ یا درکھنا ضروری ہے۔برتر گمان دو ہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے دنیا سے بے رغبتی اور رجوع الی اللہ کو دیکھیں: (تذکرہ صفحہ 583 - مطبوعہ 2004ء) ابن مریم ہوں مگر اُترا نہیں میں چرخ سے نیز مہدی ہوں مگر بے تیغ اور بے کار زار ملک سے مجھ کو نہیں مطلب نہ جنگوں سے ہے کام کام میرا ہے دلوں کو فتح کرنا ئے دیار تاج و تخت ہند قیصر کو مبارک ہو مدام اُن کی شاہی میں میں پاتا ہوں رفاہِ روزگار مجھکو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جُدا مجھکو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوانِ یار ہم تو بستے ہیں فلک پر اس زمیں کو کیا کریں آسماں کے رہنے والوں کو زمیں سے کیا نقار