ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 432 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 432

ب المسيح 432 وَكَادَتْ تَلْمَعَنُ أَنْوَارُ شَمْسِى فَيَتْبَعُهَا الْوَرَى إِلَّا الْوَقَاحُ اور قریب ہے کہ میرے سورج کے انوار چمکیں اور پھر سوائے بے شرم کے سارا جہان ان کے پیچھے چلے گا وَيَأْتِي يَوْمُ رَبِّي مِثْلَ بَرْقٍ فَلا تَبْقَى الْكِلابُ وَلَا النِّبَاحُ اور میرے رب کا دن بجلی کی طرح آئے گا۔پس نہ کتے باقی رہیں گے نہ ہی ان کا بھونکنا وَلِى مِنْ لُطْفِ رَبِّي كُلَّ يَوْمٍ مَرَاتِبُ لِلْعِدَا فِيهَا افْتِضَاحُ اور میرے لئے اپنے رب کی مہربانی سے ہر روز ایسے مدارج ہیں کہ دشمنوں کے لئے ان میں رسوائی ہی رسوائی ہے وَ نُورٌ كَامِلٌ كَالْبَدْر تَامٌ وَوَجُهُ يَسْتَنِيرُ وَلَا يُلَاحُ اور مجھے چودھویں کے چاند کی طرح کامل نور حاصل ہے اور ایسا چہرہ حاصل ہے جو چہکتا ہے اور متغیر نہیں کیا جاسکتا اور عربی میں ایک دعائیہ قطعہ ہے۔ایسا کہ دل اس پر ہزار جان سے قربان ہو تو بھی اس کا حق ادا نہ ہو۔فرماتے ہیں: آمِتُنِي فِي الْمَحَبَّةِ وَالْوَدَادِ وَكُنْ فِي هَذِهِ لِي وَ الْمَعَادِ اپنی محبت میں ہی وفات دے اور اس دنیا اور آخرت میں تو میرا ہوجا۔وَلَمْ يَبْقَ الْهُمُومُ لَنَا فَإِنَّا تَوَكَّلْنَا عَلَى رَبِّ الْعِبَادِ اور ہمیں کوئی غم نہیں رہے۔کیونکہ ہم نے ربّ العباد پر توکل کیا ہے۔