ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 425
425 ادب المسيح وانت كريم الوجه مولى مُجامل فلا تطرد الغلمان بعد التخير تو کریم و مہربان ہے۔آقا اور حسن سلوک فرمانے والا ہے۔پس تو ان غلاموں کو منتخب فرمانے کے بعد نہ دھتکار و جئناک کالموتی فاحی امورنا و نستغفرنک مستغیثین فاغفر ہم تیرے پاس مُردوں کی طرح آئے ہیں پس ہمارے معاملات کو زندگی بخش۔ہم تجھے بخشش مانگتے ہیں مدد کی درخواست کرتے ہوئے۔پس معاف فرما۔الی ای باب یا الهی تـردنـی اتتركني فی کف خصم مخسر کس دروازے کی طرف۔اے میرے معبود! تو مجھے دھکیلے گا؟ کیا تو مجھے نقصان رساں دشمن کے ہاتھوں میں چھوڑ دے گا ؟ الهی فدتك النفس انت مقاصدی تعال بفضل من لدنک و بشر اے میرے معبود! میری جان تجھ پر فدا ہو۔تو ہی تو میرا مقصود ہے۔اپنے فضل کے ساتھ آ۔اور مجھے خوشخبری دے۔ا اعرضت عنى لا تكلم رحمة و قد كنت من قبل المصائب مخبرى کیا تو نے مجھ سے منہ پھیر لیا ہے (جو) تو شفقت کے ساتھ مجھ سے کلام نہیں فرماتا۔تو تو ان مصائب سے پہلے میرا مخبر تھا و كيف اظن زوال حبك طرفة ويأطر قلبي حبك المتكثر اور میں تیری محبت کے زوال کا ایک لحظہ کے لئے بھی کیسے گمان کر سکتا ہوں۔جب کہ تیری بہت بڑی محبت میرے دل کو ( تیری طرف جھکا رہی ہے وجدت السعادة كلها في الطاعة فوفق لاخر من خلوص و يسر اے خدا! میں نے ساری کی ساری خوش بختی اطاعت میں پائی ہے۔پس دوسروں کو بھی خلوص کی توفیق دے اور آسانی پیدا کر الهی بوجھک ادرک العبد رحمةً تعال الى عبد ذليل مكفّر اے میرے خدا! اپنی ذات کے طفیل اس بندے کی رحم کے ساتھ دستگیری فرما اور اپنے ) کمزور اور عاجز بندے کی طرف جو تکفیر کیا گیا ہے، آجا و من قبل هذا كنت تسمع دعوتى و قد كنت في المضمار ترسی و مازری اور اس سے پہلے تو میری دعائیں سنتا رہا ہے اور تو میدان میں میری ڈھال ہے اور پناہ بنارہا ہے