ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 396 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 396

ب المسيح 396 ہے یہ راہ سو لعنت کو چھوڑ دو ورنہ خیال حضرت عزت کو چھوڑ دو کی زندگی کو کرو صدق سے قبول تا تم پر ہو ملائکہ عرش کا نزول اور اپنی جماعت کے لیے ایک دردمندانہ نصیحت کو بھی سُن لیں۔فرماتے ہیں: اے مرے پیارو! شکیب وصبر کی عادت کرو وہ اگر پھیلائیں بدھ تم بنو مُشک تتار نفس کو مارو کہ اُس جیسا کوئی دشمن نہیں چپکے چپکے کرتا ہے پیدا وہ سامان دمار جس نے نفس دُوں کو ہمت کر کے زیر پا کیا چیز کیا ہیں اُس کے آگے رستم و اسفندیار گالیاں سُن کر دُعا دو پاکے دُکھ آرام رو کبر کی عادت جو دیکھو تم دکھاؤ انکسار تم نہ گھبراؤ اگر وہ گالیاں دیں ہر گھڑی چھوڑ دو اُن کو کہ چھپوا ئیں وہ ایسے اشتہار چپ رہو تم دیکھ کر اُن کے رسالوں میں ستم دم نه مارو گر وہ ماریں اور کر دیں حال زار دیکھ کر لوگوں کا جوش و غیظ مت کچھ غم کرو ، هدت گرمی کا ہے محتاج بارانِ بہار اور آخر پر ہمارے آقا اور مطاع محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عاجزی اور انکساری کا بھی مشاہدہ کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں فرماتے ہیں: عاشق صدق و سداد و راستی دشمن کذب و فساد و ہر شرے وہ صدق۔سچائی اور راستی کا عاشق ہے۔مگر کذب۔فساد اور شر کا دشمن ہے