ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 380 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 380

ب المسيح 380 لعنت کی ہے یہ راہ سو لعنت کو چھوڑ دو ورنہ خیال حضرت عزت کو چھوڑ دو تکنی کی زندگی کو کرو صدق سے قبول تا تم پہ ہو ملائکہ عرش کا نزول اسلام چیز کیا ہے؟ خدا کے لئے فنا ترک رضائے خویش کے مرضی خدا جو مر گئے انہی کے نصیبوں میں ہے حیات اس رہ میں زندگی نہیں ملتی بجز ممات شوخی و کبر دیو لعیں کا شعار ہے آدم کی نسل وہ ہے جو وہ خاکسار ہے اے کرم خاک! چھوڑ دے کبر و غرور کو زیبا ہے کبر حضرتِ ربّ غیور کو بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں شاید اسی سے دخل ہو دارالوصال میں چھوڑو غرور وکبر کہ تقوی اسی میں ہے ہو جاؤ خاک مرضی مولے اسی میں ہے تقوی کی جڑ خُدا کے لیے خاکساری ہے عفت جو شرط دیں ہے وہ تقوی میں ساری ہے جو لوگ بد گمانی کو شیوہ بناتے ہیں تقوی کی راہ سے وہ بہت دُور جاتے ہیں تقوی کے مضمون میں تمام مقدسوں اور پاکبازوں کی تعظیم کرنا بھی ایک شرط ہے۔فرماتے ہیں: ہم بد نہیں ہیں کہتے ان کے مقدسوں کو تعلیم میں ہماری حکم خدا یہی ہے