ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 358 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 358

ب المسيح 358 ایک دم بھی کل نہیں پڑتی مجھے تیرے سوا جاں گھٹی جاتی ہے جیسے دل گھٹے بیمار کا شور کیسا ہے تیرے کوچہ میں لے جلدی خبر یہ بیان ایک اور بارسُن لیں۔فرماتے ہیں: خوں نہ ہو جائے کسی دیوانہ مجنوں وار کا لوگ کچھ باتیں کریں میری تو باتیں اور ہیں میں فدائے یار ہوں گو تیغ کھینچے صد ہزار اے مرے پیارے بتا تو رکس طرح خوشنود ہو نیک دن ہوگاؤ ہی جب تجھ پر ہوویں ہم نثار جس طرح تو دُور ہے لوگوں سے میں بھی دُور ہوں ہے نہیں کوئی بھی جو ہو میرے دل کا راز دار اور وصال الہی کی تمنا کو برلانے کے لیے محبت کا مقام بھی سُن لیں۔بہت سادہ اور مؤثر کلام ہے۔خدا کو پانے کی یہی ایک ہی راہ ہے اور قرآن کریم نے یہی پیغام دیا ہے۔فرماتے ہیں: دیکھ لو میل و محبت میں عجب تاثیر ہے ایک دل کرتا ہے جھک کر دوسرے دل کو شکار کوئی ره نزدیک تر راہِ محبت سے نہیں طے کریں اس راہ سے سالک ہزاروں دشت خار اُسکے پانے کا یہی اے دوستو اک راز ہے کیمیا ہے جس سے ہاتھ آجائیگا زر بے شمار تیر تاثیر محبت کا خطا جاتا نہیں تیر اندازو! نہ ہونا سُست اس میں زینہار ہے یہی اک آگ تائم کو بچاوے آگ سے ہے یہی پانی کہ نکلیں جس سے صدہا آبشار