ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 309 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 309

309 ادب المسيح کی روشنی میں ہی آشکار ہو سکتی ہے۔مگر اس تفصیل بیان کی یہ کوشش متحمل نہیں ہوسکتی اس لیے حصولِ برکت کی غرض سے اُن میں سے چند ایک صفات بیان کر دئیے ہیں۔صداقت۔لاریب۔نور۔شفاء۔رحمت۔مبارک۔موعظہ اور ذکر یہ چند قرآن کریم کے ذاتی اوصاف ہیں۔اور تاثیرات قرآن کے اعتبار سے بھی اس کی صفات بیان ہوئی ہیں۔یہ سب صفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن کریم کی منقبت اور عظمت کے بیان میں ہیں اور ابھی بہت سی اور بھی ہیں مگر ہم اختصار کے پیش نظر تین بنیادی صفات قرآن کریم کو حضرت اقدس کی تعبیر وتفسیر کیساتھ پیش کرتے ہیں۔اول نور دوم۔ہدایت سوم۔تأثیرات قرآن