ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 277
277 ادب المسيح صالحہ پر موقوف ہے نعت کے حقیقی مصادر اور اطلاق کے بیان میں یہ عظیم الشان معرفت کا نکتہ ہے۔فرماتے ہیں: أرسلت من رب كريم محسن في الفتنة الصماء والطغيان تو ربّ کریم محسن کی طرف سے خوفناک فتنے اور طغیان اور سرکشی کے وقت بھیجا گیا يا للفتى ما حسنه و جماله رياه يصبى القلب كالريحان واہ! کیا ہی جوان مرد ہے! کیسے حسن و جمال والا ہے! جس کی خوشبو دل کو ریحان کی طرح موہ لیتی ہے وجه المهيمن ظاهر في وجهه و شــونــه لـمـعـت بهذا الشأن آپ کے چہرہ میں خدا کا چہرہ نمایاں ہے اور خدا کی صفات ( آپ کی ) اس شان سے جلوہ گر ہو گئیں فلذا يحب و يستحق جماله شغفا به من زمرة الاخدان سواسی لئے تو آپ سے محبت کی جاتی ہے اور آپ کا ہی جمال اس لائق ہے کہ دوستوں کے گروہ میں سے صرف آپ ہی سے بے پناہ محبت کی جائے سجح كريم باذل خل التقى خرق وفاق طوائف الفتيان آپ خوش خلق معز بنی ، تقوی کے بچے دوست، فیاض اور جواں مردوں کے گروہوں پر فوقیت رکھنے والے ہیں فاق الورى بكماله وجماله و جلالـه و جـنــانـه الـريـان آپ ساری خلقت سے اپنے کمال اور اپنے جمال اور اپنے جلال اور اپنے شاداب دل کے ساتھ فوقیت لے گئے ہیں لا شک ان محمدا خير الورى ريق الكرام ونخبة الأعيان بے شک محمدصلی اللہ علیہ وسلم خیر الورای معززین میں سے برگزیدہ اور سر داروں میں سے منتخب وجود ہیں تمت عليـــه صـفـات كل مزية ختمت بـه نـعـمـاء کل زمان ہر قسم کی فضیلت کی صفات آپ پر کمال کو پہنچ گئیں اور ہر زمانہ کی نعمتیں آپ پر ختم ہو گئیں ہیں والله ان محمدا كردافة وبه الوصول بسدة السلطان بخدا! بے شک محمد ( خدا کے ) نائب کے طور پر ہیں اور آپ ہی کے ذریعہ در بارشاہی میں رسائی ہو سکتی ہے هو فخر كل مطهر و مقدس و به يباهي العسكر الروحاني آپ ہر ایک مظہر اور مقدس کا فخر ہیں اور روحانی لشکر آپ پر ہی ناز کرتا ہے هو خير كل مقرب متقدم والفضل بالخيرات لا بزمان آپ ہر مقرب اور ( راہ سلوک میں) آگے بڑھنے والے سے افضل ہیں اور فضیلت کار ہائے خیر پر موقوف ہے نہ کہ زمانہ پر۔