ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 276 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 276

ب المسيح 276 نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عربی زبان میں جیسا کہ ہم نے آپ حضرت کی فارسی نعت کے تعلق میں کہا ہے کہ وہ اس قدر تفصیل سے ہے کہ مکمل نعتیہ قصائد طوالت کے خوف سے پیش کرنے مشکل ہیں اس لیے ہم آپ کے قصائد میں سے بنیادی اقدار نعت کے چند نمونے پیش کرینگے۔اسی دستور کو قائم رکھتے ہوئے ہم عربی میں اول اُس قصیدے کے نمونے پیش کرتے ہیں جس کے بارے میں آپ نے فرمایا ہے کہ: 1۔یہ قصیدہ آپ کی دینی کاوش اور ذاتی محنت سے تحریر نہیں ہوا بلکہ یہ خدا تعالیٰ کی تائید اور راہنمائی سے تخلیق ہوا ہے 2۔اور یہ بھی فرماتے ہیں کہ اس کا ادبی اسلوب اور محاسنِ کلام بھی خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے۔یہ قدرتِ کلام آپ کی صداقت کا ایک نشان ہے۔آپ حضرت اس نعت کی ابتدا میں آنحضرت کے ذاتی صفات آپ کی عظمت و شان میں فرماتے ہیں۔ياعين فيض الله والعرفان يسعى الیک الخلق كالظمان اے اللہ کے فیض و عرفان کے چشمے ! خلقت تیری طرف پیاسے کی طرح دوڑ رہی ہے۔تهوی الیک الـزمـر بـالكيزان يا بحر فضل المنعم المنان ائے انعام و احسان کرنے والے خدا کے فضل کے سمندر الوگوں کے گروہ کوزے لئے ہوئے تیری طرف لپکے آرہے ہیں۔یاشمس ملک الحسن و الاحسان نورت وجـه البـر و الـعـمـران اے حسن و احسان کے ملک کے آفتاب ! تو نے بیابانوں اور آبادیوں کے چہرے کو منور کر دیا ہے قوم رأوك و امة قد اخبرت من ذلك البدر الذي اصبـانـي ایک قوم نے تو تجھے دیکھا ہے اور ایک امت نے خبر سنی ہے اس بدر کی جس نے مجھے (اپنا) عاشق بنا دیا ہے يبكون من ذكر الجمال صبابة وتألما من لوعة الهجران وہ تیرے حسن کی یاد میں بوجہ عشق کے ( بھی ) روتے ہیں اور جدائی کی جلن کے دُکھ اُٹھانے سے بھی دوسرے قدم پر آپ کا مظہر صفات باری ہونے کا منصب بہت ہی خوبصورتی سے بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ سے محبت کا یہی موجب ہے اس لیے محبت کا اصل حق آپ ہی کا ہے اور بہت ہی عظیم الشان بات کہتے ہیں کہ آپ تمام اول و آخر مقربانِ الہی سے افضل ہیں اور یہ فضیلت آپ کے کار ہائے نمایاں اور اعمال