ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 212 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 212

ب المسيح 212 جن میں اوّل سورۃ الفاتحہ ہے اور دوم درجہ پر سورۃ الحشر کی آخری تین آیات ہیں۔یہ انتخاب ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے تحت ہے سورۃ الفاتحہ کی تعریف میں فرماتے ہیں کہ سورۃ الفاتحہ تمام قرآن کی سورتوں میں عظیم تر سورۃ ہے یہی قرآن العظیم اور سبع المثانی ہے جیسا کہ درج ذیل حدیث مبارکہ میں فرمانِ رسول ہے: عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ المُعَلَّى قَالَ كُنْتُ أُصَلَّى فِي الْمَسْجِدِ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمُ أَجِبُهُ فَقُلْتُ يَارَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ أَصَلَّى فَقَالَ اَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ اِسْتَجِيْبُوا لِلَّهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ ثُمَّ قَالَ لِي لَا عَلَمَنَّكَ سُوْرَةً هِيَ اَعْظَمُ السُّوَرِ فِى الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِى فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ قُلْتُ لَهُ اَلَمْ تَقُلْ لَا عَلِمَنَّكَ سُوْرَةً هِيَ أَعْظَمُ السُّوَرِ فِى الْقُرْآن قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبُعُ الْمَثَانِي وَ الْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أَوتِيتُهُ۔(صحیح البخاری کتاب تفسیر القرآن ) ترجمہ: ابن سعید بن معلی سے روایت ہے : انہوں نے بیان کیا کہ میں مسجد نبوی میں ایک دن نماز ادا کر رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے طلب فرمایا۔میں نماز سے فارغ ہو کر حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ میں نماز میں تھا، اس لیے حاضر ہونے میں تاخیر ہوئی۔آپ نے فرمایا، کیا اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نہیں دیا کہ جب تم کو اللہ کا رسول بلائے تو فوراً اُس کی خدمت میں پہنچو۔اس کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا ، قبل اس سے کہ میں مسجد سے جاؤں، تم کو قرآن پاک کی ایک ایسی سورت بتاؤں گا جو کہ ثواب کے لحاظ سے سب سے بڑی ہے۔پھر آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور باہر جانے لگے۔میں نے یاد دہانی کرائی تو ارشاد ہوا کہ وہ الحمد کی سورت ہے۔اور اس میں سات بار بار دہرائی جانے والی آیات ہیں جن کو سبع مثانی کہتے ہیں۔اور یہی قرآن عظیم ہے جو مجھے عطا فر مایا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اس سورت کی شان اور اس میں ثناء باری تعالیٰ کے بیان میں فرماتے ہیں: