ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 206
المسيح 206 الرُكِتُبُ أَحْكِمَتْ أَيْتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ - أَلَا تَعْبُدُوا إِلَّا الله إنَّني لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ (هود: (2-3) حضرت ان آیات کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔الَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللهَ إِنَّنِي لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ ایک عجیب بات سوال مقدر کے جواب کے طور پر بیان کی گئی ہے۔یعنی اس قدر تفاصیل جو بیان کی جاتی ہیں ان کا خلاصہ اور مغز کیا ہے؟ الَّا تَعْبُدُوا إِلَّا الله۔خدا تعالیٰ کے سوا ہرگز ہرگز کسی کی پرستش نہ کرو۔اصل بات یہ ہے کہ انسان کی پیدائش کی علت غائی یہی عبادت ہے۔جیسے دوسری جگہ فرمایا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِبَ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذريات : 57) ان ارشادات عالیہ کے اتباع میں ہم نہایت درجہ عاجزی سے عرض کرتے ہیں کہ گو قر آن کریم ذات باری تعالی کے بیان سے مملو ہے مگر اختصار کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس مضمون کو اس طور سے ترتیب دیا ہے کہ اول ان قرآنی فرمودات کو بیان کیا جائے جہاں پر باری تعالیٰ نے عمومی اور اصولی طور پر اپنی تسبیح وتحمید کی ہے اور دوسرے مقام پر ان فرمودات کو پیش کیا جائے جہاں باری تعالیٰ نے اپنی ذات کی ثناء کی ہے اور تیسرے مقام پر ان فرمودات کو پیش کیا جائے جہاں باری تعالیٰ نے اپنی صفاتی عظمت کو بیان فرمایا ہے۔اصولی ثناء باری تعالیٰ کے عنوان میں اول سورۃ بنی اسرائیل کی آیت پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تُسَبِّحُ لَهُ السَّماتُ السَّيْحُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّ وَإِنْ مِّنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلكِن لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ إِنَّهُ كَانَ حَلِيْمًا غَفُورًا (بنی اسرائیل: 45) حضرت اقدس اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔وہ خدا جس کا پتہ قرآن شریف بتلاتا ہے اپنی موجودات پر فقط قہری حکومت نہیں رکھتا بلکہ موافق آیہ کریمہ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى (الاعراف: 173) کے ہر یک ذرہ ذرہ اپنی طبیعت اور روحانیت سے اس کا حکم بردار ہے۔اس کی طرف جھکنے کے لئے ہر یک طبیعت میں ایک کشش پائی جاتی ہے۔اس کشش سے ایک ذرہ بھی خالی نہیں اور یہ ایک بڑی دلیل اس بات پر ہے کہ وہ ہر یک چیز کا خالق ہے کیونکہ نور قلب اس بات کو مانتا ہے کہ وہ کشش جو اس کی طرف جھکنے کے لئے تمام چیزوں میں پائی جاتی ہے وہ بلاشبہ اسی کی طرف سے ہے جیسا کہ قرآن شریف نے اس آیت میں اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وَإِنْ مِّنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ