ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 189 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 189

189 ادب المسيح قدم پر دین اسلام کی خوبیان بیان کرتے ہیں اور بہت نرمی اور درد سے فرماتے ہیں۔اسلام سے نہ بھاگو راہ ھدی یہی ہے اے سونے والو جاگو! شمس الضحی یہی ہے مجھ کو قسم خدا کی جس نے ہمیں بنایا اب آسماں کے نیچے دینِ خُدا یہی ہے سب دیں ہیں اک فسانہ شرکوں کا آشیانہ اُس کا ہے جو یگانہ چہرہ نما یہی ہے سو سو نشاں دکھا کر لاتا ہے وہ بلا کر مجھ کو جو اُس نے بھیجا بس مدعا یہی ہے اسی تسلسل میں دیگر ادیان پر اسلام کی برتری کو بیان کرتے ہوئے اسلام کی کتاب یعنی قرآن کریم کی یاد آجاتی ہے تو نعت قرآن کی طرف توجہ فرماتے ہیں۔اور کتنی محبت سے فرماتے ہیں۔شکرِ خُدائے رحماں! جس نے دیا ہے قرآں غنچے تھے سارے پہلے اب گل کھلا یہی ہے کیا وصف اس کے کہنا ہر حرف اس کا گہنا دلبر بہت ہیں دیکھے دل لے گیا یہی ہے دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے قرآن کریم کی یاد کیسا تھ ہی اُس پیاری ہستی جس پر ہم سب کے ماں باپ فدا ہوں کی محبت زندہ ہو جاتی ہے تو بہت ہی پیاری اور بے مثل نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیان فرماتے ہیں وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اُس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر یار لامکانی وہ لیک از خدائے برتر خیرالورای یہی ہے دلبر نہانی دیکھا ہے ہم نے اس سے بس رہ نما یہی ہے