ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 172 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 172

المسيح اور فرماتے ہیں: 172 صدق را ہر دم مدد آید ز رب العالمیں صادقاں را دست حق باشد نہاں در آستیں ترجمہ بسچائی کو ہر دم ربّ العالمیں سے مدد پہنچتی ہے صادقوں کی آستیں میں خدا کا ہاتھ پوشیدہ ہوتا ہے ہر بلا کر آسماں بر صادقی آید فرود آخرش گردد نشانی از برائے طالبیں ترجمہ ہر وہ بلا جو آسمان سے کسی صادق پر آتی ہے وہ آخر میں طالبانِ حق کے لیے ایک نشان ہو جاتی ہے ہم نے لفظ ”صدق“ کے علامتی معانی میں استعمال کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم خود محسوس کرتے ہیں کہ جیسے گزشتہ میں نور کا مضمون تشنہ رہ گیا تھا یہ تنگی اس مقام پر بھی ہے۔ان علامات پر سیر حاصل نظر ڈالنے کے لیے ان کو ایک مستقل عنوان کے تحت لا کر تحقیق کرنی ہوگی کیونکہ دراصل حضرت اقدس کے کلام کے یہی محور ہیں یعنی باری تعالیٰ کے نور کی تجلی اور پھر اس صدق کا ابلاغ۔ہماری کوشش میں یہ مضمون ذیلی موضوعات کے طور پر آیا ہے اس لیے بہت مختصر بیان ہوا ہے تاہم احساس نا تمامی ضرور ہے۔اس صورت میں یہی کہا جاسکتا ہے: سپردم بتو مایه خویش را تو دانی حساب کم و بیش را ترجمہ: میں نے اپنا تمام سرمایہ تیری جناب میں پیش کر دیا ہے۔کم و بیش کا حساب تو ہی جانتا ہے۔☆