ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 156 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 156

المسيح 156 اور فرماتے ہیں: نور لائے آسماں سے خود بھی وہ اک نور تھے قوم وحشی میں اگر پیدا ہوئے کیا جائے عار اور دیگر تمام انبیاء کے بارے میں فرمایا کہ وہ بھی حامل نور تھے“۔بچنیں سے داں مقام انبیاء مے واصلان و فاصلال از ما سواء ترجمہ: انبیاء کے مقام کی یہی مثال ہے واصل باللہ ہیں خدا کے غیر سے لاتعلق ہیں فانی اند و آله ربانی اند نور حق در جامعه ربانی اند! ترجمہ: وہ فانی فی اللہ ہیں اور خدا کا ہتھیار ہیں انسانی لباس میں خدا کا نور ہیں زانکہ ادنی را به اعلی راه نیست کس نے قدر نور شاں آگاه نیست ترجمہ: کوئی ان کے نور کی قدر سے آگاہ نہیں کیونکہ ادنی کو اعلیٰ تک رسائی نہیں اور فرماتے ہیں: ہر رسولے آفتاب صدق بود ہر رسو۔متحد در ذات و اصل و گوہرے رسولی بود مہر انورے ترجمہ: ہر رسول سچائی کا سورج تھا ہر رسول منور سورج تھا آں ہمہ از یک صدف صد گوہر اند ترجمہ: یہ سب ایک سیپی کے سو موتی ہیں جو ذات اور اصل اور چمک میں یکساں ہیں۔انبیاء روشن گہر هستند لیک ہست احمد زاں ہمہ روشن ترے ترجمه تمام انبیاء روشن فطرت رکھنے والے ہیں مگر احمد ان سب سے زیادہ روشن ہے اس مضمون میں اس حدیث کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ ہماری سب سے محترم اور محبوب ماں یعنی حضرت آمنہ بی بی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے وقت کشفا دیکھا تھا کہ ایک نوران کے بطن سے نکلا ہے جس نے شام کے محلات روشن کر دیے ہیں۔اور ایک عظیم الشان شعر یہ بھی تو ہے۔فرماتے ہیں: (مشكوة باب فضائل رسول (صلعم) محمد میں نقش نور خداست کہ ہرگز چنوئے بگیتی نخاست محمد خدا کے نور کا سب سے بڑا نقش ہیں ان جیسا انسان دنیا میں کبھی پیدا نہیں ہوا