ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 153 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 153

153 ادب المسيح کوشش ان تمام الفاظ کا جائزہ لینے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ غالب کی طرح سے آپ کے علامتی الفاظ کے دو شعبے بنا دیے جائیں ایک روحانی اور دینی علامات کا اور دوسرا خالص ادبی علامات کا۔اور پھر ان دونوں شعبوں میں چند ایک پیش خدمت کیے جائیں اور نہایت اختصار سے بیان کیا جائے کہ حضرت اقدس نے ان الفاظ کو کن معانی اور مطلب کے اظہار میں اختیار کیا ہے۔مگر اس کوشش سے یہ مراد نہیں کہ یہ سمجھا جائے کہ ان الفاظ کی وہی دلالتیں ہیں جو ہم نے پیش کی ہیں۔کیونکہ ہر صاحب نظر ادیب ادب عالیہ کے رموز کو ذاتی شعور ادبی کے مطابق سمجھنے اور لطف اٹھانے میں آزاد ہوتا ہے۔تاہم ہماری کوشش یہ ہوگی کہ ہم آپ حضرت کے علامتی معانی کو آپ ہی کے اشعار کی روشنی میں ثابت کریں اور یہ بھی کہ جس مقام پر حضرت اقدس قرآن کریم کے اتباع میں معانی کر رہے ہیں۔وہاں پر قرآن کریم کا حوالہ بھی دے دیا جائے۔روحانی رموز اور علائم کے تحت ہم نے دو الفاظ انتخاب کیسے ہیں۔اول ”لفظ نُور اور دوم لفظ صدق ادبی رموز و علائم کے تحت بھی دو الفاظ انتخاب کیے گئے ہیں۔اول۔بہار اور دوم کر بلا گریبان اور جیب