ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page xvi
xvii ادب المسيح سیدی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے شعری کلام کا ایک ایسا طائرانہ جائزہ لیا ہے جس سے آپ کے کلام کے حسن و خوبی کو بھی بیان کیا ہے اور اس کلام کی تخلیق کے مقاصد کو بھی ظاہر کیا ہے۔بہت مختصر ، جامع اور عالمانہ ادبی زبان میں اپنی ان خصوصیات کے ساتھ یقینا ایک شہر کا ر تبصرہ ہے۔اور کسی بھی ادبی علمی مجلس میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔سچ بات تو یہ ہے کہ ابھی تک حضرت اقدس کے شعری کلام پر کچھ کام نہیں ہوا۔اگر کچھ ہے تو ایک خاکسار کی خدمت ہے اور دوسرے آپ کا اس خدمت کو چار چاند لگانا ہے۔سیدی! خاکسار ایک علمی اور ادبی بات کر رہا ہے۔آپ کا یہ تعارف آپ کو اور مجھے بھی زندہ کر گیا ہے۔خدا کرے کہ اس کی جناب میں بھی مقبول ہو۔آمین خاکسار مرزا حنیف احمد