ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 133 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 133

133 ادب المسيح پس ہر ایک قسم کا مکر مجھ سے کرواے دشمنو! پس میرا خدا مجھے بچائے گا اور یہی مقدر ہے مَضَى وَقْتُ ضَرُبِ الْمُرُهِفَاتِ وَ دَفَوُهَا وَإِنَّا بِبُرْهَانَ مِنَ اللهِ نَحَرُ وہ وقت گزر گیا جب کہ تلوار میں چلائی جاتی تھیں۔اور ہم خدا کی برہان سے منکروں کو ذبح کرتے ہیں وَلِلَّهِ سُلْطَانٌ وَحُكُمْ وَشَوْكَةٌ وَنَحْنُ كُمَاةٌ بِالإِشَارَةِ نَحْضُرُ اور خدا کے لیے تسلط اور حکم اور شوکت ہے۔اور ہم وہ سوار ہیں جو اشارہ پر حاضر ہوتے ہیں اور اس مثال کو دیکھیں کہ خالص عربی اسلوب اور کامل اتباع اساتذ ہ ادب ہے۔فرماتے ہیں۔بِمُطَّلِعَ عَلَى أَسْرَارِ بَالِي بَعَالِمِ عَيْتِي فِي كُلِّ حَالِي قسم اس ذات کی جو میرے دل کے بھیدوں سے آگاہ ہے اور قسم اس ذات کی جو ہر حال میں میرے سینے کے راز سے واقف ہے بِوَجُهِ قَدْ رَأَى أَعْشَارَ قَلْبِـي بِمُسْتَمِعٍ بِصَرُخِي فِي اللَّيَالِي قسم ہے اس ذات کی جو میرے دل کے تمام گوشوں سے واقف ہے اور قسم اس ذات کی جو راتوں کو میری آہ وزاری کو سننے والا ہے لَقَدْ أُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّ كَرِيمٍ رَحِيمٍ عِندَ طُوفَانِ الضَّلَالِ ہے ؛ بے شک میں رب کریم رحیم کی طرف سے طوفان ضلالت کے وقت بھیجا گیا ہوں اور فرماتے ہیں: تَعَالَ إِلَى الهُدَى ذُلَّا خُضُوعًا إِلَى مَا تَكْتَسِى ثَوْبَ الدَّلال فروتنی اور خاکساری سے ہدایت کی طرف آ۔کب تک تو غرور کا لباس پہنے رکھے گا وَإِنْ نَاضَلْتَـنِــي فَتَرَى سِهَـامِـي وَمِثْلِى لَا يَفِرُّ مِنَ النِّضَالِ اگر تو تیراندازی میں میرا مقابلہ کرے تو میرے تیروں کا تجھے پتہ لگ جائے گا اور میرے جیسا آدمی تیراندازی کے مقابلہ میں بھا گا نہیں کرتا سِهَامِي لَا تَطِيشُ بَوَقْتِ حَرْبٍ وَسَفِى لَا يُغَادِرُ فِي الْقِتَالِ لڑائی کے وقت میرے تیر خطا نہیں جاتے اور میری تلوار لڑائی میں (کسی کو ) نہیں چھوڑتی فَانُ قَاتَلْتَنِي فَارِيْكَ أَنِّي مُقِيمَ فِي مَيَادِينِ الْقِتَالِ اگر تو مجھ سے جنگ کرے تو میں تجھے دکھا دوں گا کہ بیشک میں لڑائی کے میدانوں میں ثابت قدم ہوں أَبِالإِبْدَاءِ اتْرُكُ أَمُرَ رَبِّي وَمِثْلِى حِيْنَ يُؤْذَى لَا يُبَالِي