ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page xiv of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page xiv

XV ادب المسيح زبانوں میں شعری کلام کے محاسن کے عنوان سے کچھ خدمت گزاری کی کوشش کر رہا ہے۔آپ نے اس ارادے کو بہت پسند فرمایا اور جب تک یہ کام مکمل نہیں ہو گیا میری ہمت افزائی کے طور پر آج تک یہ استفسار کرتے رہے کہ ادب الصبیح ، کب مکمل ہوگی۔میں بھی اپنی کوشش کے ساتھ دعا کے لئے عرض کرتا رہا لی کہ اس کی تعمیل ہوئی اور خاکسار نے آپ حضرت کی خدمت میں کتاب کا پہلا پروف ارسال کر دیا۔اس کے جواب میں آپ حضرت کا خط تبر کا پیش خدمت کر رہا ہوں۔والعمل إن من لذلك سُلْطنا تميرا القنا لك تماشيا مر الة الحياة العلمية تَحْمَدُه وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر پیارے صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کی نئی کتاب ”ادب اصحیح “ کا مسودہ ملا۔جزاکم اللہ حسن الجزاء۔میں نے تو اس کی صرف چند جگہیں ہی دیکھی ہیں۔ماشاء اللہ ادبی اور علمی ذوق رکھنے والوں کے لیے اچھا مجموعہ ہے۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام مختلف حوالوں سے اکٹھا کیا ہے اور وضاحت کے لیے بھی آپ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ہی نثری کلام کو پیش کیا ہے۔اللہ قبول فرمائے۔میں چونکہ بالاستیعاب نہیں دیکھ سکا اس لیے آپ اشاعت سے پہلے اسے نظارت اشاعت کو دکھا دیں تا کہ وہ تفصیل سے دیکھ کر اس پر اپنی رائے دے سکیں۔اللہ آپ کی صحت اور عمر میں برکت دے اور تمام نیک مرادیں پوری فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خليفة المسيح الخامس