آداب حیات

by Other Authors

Page 260 of 287

آداب حیات — Page 260

۲۶۰ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ (سورة التوبه (۱۴) ترجمہ و ان سے لڑو۔اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب دلائے گا اور ان کو رسوا کرنے گا۔اور تمہیں ان پر غلبہ دے گا اور اس ذریعہ سے مومن قوم کے دلوں کو صدمہ اور خوف سے) سنجات دے گا۔انحضرت دم کرنے کے لئے یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب کوئی آدمی کسی شے کی شکایت کرتا۔پھوڑا ہوتا یا زخم - تونبی کریم اپنی انگلی سے یوں کرتے۔رادی نے اپنی انگلی زمین پر رکھی اور پھر اُٹھائی اور فرماتے بِسْمِ اللهِ مُربَةُ اَرْضِنَا مرئيّة بَعْضِا ليشفى بِهِ سَفِينَا بِإِذْنِ رَ بنَا مسلم کتاب السلام باب استجاب رقیة المريض اللہ کے نام کے ساتھ یہ مٹی ہماری زمین کی ہے۔ہمارے بعض کے لعاب کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔تاکہ شفا دیا جائے۔اس کے ساتھ ہمارا بیمار ہمارے رب کے حکم کے ساتھ۔۱۳۔بے ہوش آدمی کی بھی عبادت اور تیمار داری واجب ہے۔حضرت جابر بن عبد اللہ کا بیان ہے کہ میں ایک بار بیمار ہوا تو میت و پاس نبی کریم اور حضرت ابو بکر عیادت کے لئے تشریف لائے۔دونوں پیادہ پا تھے۔دونوں نے مجھے بے ہوشی کی حالت میں پایا تو نبی کریم نے وضو کیا۔پھر وضو کا بچا ہوا پانی مجھے پر چھڑ کا جس سے مجھے ہوش آگیا۔میں نے دیکھا کہ نبی کریم ہیں۔میں نے عرض کیا۔یارسول اللہ میں اپنے مال کو کیا کروں تو آپ نے میری بات کا کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ میراث کی آیت نازل ہوئی۔يُوصِيبُكُمُ اللهُ فِي اولادكو استخاری کتاب المرضى باب عيادة المغشى عليه )