آداب حیات — Page 246
۲۴۶ صاحب خانہ سے اجازت لے کر جلد واپس چلے جانا چاہیے۔صاحب خانہ جھجک کی وجہ سے تم سے واپس چلے جانا کا نہیں کہنا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانتَشِرُوا - سورة احزاب : ٥) کہ جب تم کھانا کھا لو تو منتشر ہو جاؤ۔حضرت انس سے روایت ہے کہ پردہ کی آیت نازل ہونے کے بارے میں لوگوں میں سب سے زیادہ میں جانتا ہوں۔ابی بن کعب بنے مجھ ہی سے پوچھتے تھے سول کریم صلی الہعلیہ وسلم کی شادی زینب بنت جحش سے نئی نئی ہوئی تھی اور ان سے نکاح مدینہ ہی میں کیا تھا۔دن چڑھنے کے بعد لوگوں کو کھانے کے لئے مدعو کیا۔رسول کریم صلی الہ علیہ سلم بیٹھ گئے جب کچھ لوگ کھا کر فارغ ہوئے اور رسول کریم صلی اللہ یہ علم بھی کہاکہ فارغ ہوئے اور چلنے لگے تو ہم بھی آپؐ کے ہمراہ چل پڑے۔یہاں تک کہ حضرت عائشہ کے حجرہ کے دروازہ پر پہنچ گئے تو خیال کیا کہ لوگ چلے گئے ہونگے میں بھی آپؐ کے ساتھ واپس ہوا تو دیکھا کہ وہ لوگ اپنی جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔پھر آپ واپس ہو گئے۔میں بھی آپؐ کے ساتھ دوسری مرتبہ واپس آیا تو دیکھا کہ لوگ پہلے گئے ہیں۔آپ نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا۔اسی وقت پہ دہ کی آیت نازل ہوئی۔استخاری کتاب الاطعمة باب قول الله عز و جل فاذا طعمتم فانتشروا ) ۱۹ - امیر لوگ جب دعوت کریں۔تو انہیں غریب شخص کو بھی دعوت میں لاز قابلگانا چاہیئے۔حضرت ابو ہر میں یہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم فرماتے تھے کہ بدترین دعوت شده -19 ہے جس میں امیر لوگوں کو بلایا جائے اور غریبوں کو نظر اندانہ کر دیا جائے۔د بخاری کتاب النکاح باب من ترك الدعوة فقد عصى الله ورسوله)