آداب حیات

by Other Authors

Page 194 of 287

آداب حیات — Page 194

195 ملاقات کے آداب اسلامی معاشرہ کی تکمیل میں باہمی میل اور ملاقات، سمدردی واخوت کو بہت بڑا دخل ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إنما الونَ إِخوة (سورة الحجرات (1) کہ تمام مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔اور رُحَمَاء بَيْنَهُمُ (سورة الفتح : ۳) کی صفت کے مطابق وہ آپس میں رحم کا پیکر ہوتے ہیں۔پس انہیں آپس میں ایسے روابط رکھنے چاہئیں جن سے برائیوں کا سد باب ہو سکے اور نیکی کی اشاعت ہو سکے اور ایک دور کے کو نفع پہنچایا جاسکے۔پس اللہ تعالیٰ کا بندہ اور اس کے رسول کا خادم اور مومنوں کا خیر خواہ بننے کے لئے ضروری ہے کہ اسلام نے تمدنی زندگی گزارنے کے لئے جو اعلی درجہ کی ہدایات دی میں ان پر عمل پیرا ہو کہ آپس میں مہر و محبت کی فضا قائم کی جائے۔اور روحانی اور معاشرتی برائیوں سے بچا جائے۔ذیل میں قرآن مجید سنت نبوی اور احادیث نبویہ کی روشنی میں ملاقات کے آداب درج کئے جاتے ہیں جو اجنبیت کے احساسات کو ختم کرنے اور تعلقات محبت کو بڑھانے میں ممد و معادن ثابت ہو سکتے ہیں۔ملاقات کی ابتداء السلام علیکم کے الفاظ سے کی جانی چاہیئے نیز سلام کرنے میں سبقت اختیار کرنی چاہیے۔۲ آپس میں خندہ پیشانی کے ساتھ ملاقات کرنی چاہیئے۔کیونکہ انسانی جذبات ایک دوکر پر نہایت تیزی سے اثر انداز ہوتے ہیں۔اس لئے بشاش صورت دیکھ