آداب حیات

by Other Authors

Page 173 of 287

آداب حیات — Page 173

16 ۱۱ - پیٹ کے بل نہیں لیٹنا چاہیے۔پشت پر لیٹنے میں کوئی حرج نہیں۔حضرت یعیش سے روایت ہے کہ میرے باپ کا بیان ہے کہ میں مسجد میں پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا کہ ناگاہ ایک شخص نے مجھے پاؤں سے بلا کر کہا کہ اس صورت پر لیٹنے کو خدا تعالے ناپسند فرماتا ہے۔میں نے آنکھ کھولی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ر ابو دا د د کتاب الادب باب فی الرجل ينطح على بطنه حضرت عبداللہ بن یزید سے روایت ہے میں نے رسول کریم صلی الہ عیہ علم کو مسجد میں ایک پاؤں دوسرے پر رکھ کر پشت پر لیٹے ہوئے دیکھا۔د بخاری الصلوة باب الاستلقاء في المسجد ومد الرجل) ۱۲۔سوتے وقت اگر کوئی اچھا خواب دیکھے تو آنکھ کھل جانے پر اسے اللہ تعالے کی حمد کرنی چاہیے اور اگر کوئی برا خواب دیکھے تو اُسے اعوذ باللہ پڑھنا چاہیئے اور کروٹ بدل لینی چاہیئے۔حضرت ابوسعید الخدری سے روایت ہے انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جس کو پسند کرتا ہو تو وہ خدا کی جانب سے ہے اس کو چاہیے کہ اس پر اللہ کی حمد کرے۔اور لوگوں سے ذکر کرے۔دبخاری کتاب التعبير باب اذا را می مایکره فلا یخبر بها ویذکر ها) اور ایک روایت میں ہے کہ اس کا ذکر اسی شخص کے پاس کرے جس سے اس کو محبت ہے۔د بخاری کتاب التعبير باب اذارا ای مایکره فلا بخبر بها و یذکرها) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جب تم میں سے کوئی خواب دیکھے جس کو مکروہ جانتا ہے تو چاہیے کہ بائیں طرف