آداب حیات — Page 172
ترجمه : اے اللہ ! میں نے اپنی جان کو تیرے سپرد کیا ہے اور میں نے تیری طرف اپنا رخ کیا ہے اور اپنا کام تجھے سونپ دیا اور میں نے تجھ کو اپنا پشت و پناہ بنایا۔نیزی طرف رغبت کرتے ہوئے اور خوف کرتے ہوئے تیرے جلال کے سوا کوئی مادی اور ملجا نہیں۔میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی اور اس نبی پر جو تو نے بھیجا۔حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب خواب گاہ میں جاتے تو اپنا ہاتھ رخسار کے پیچھے رکھ کر فرماتے۔اللهم بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَاحْى ابخاری کتاب الدعوات ماذا يقول اذا نام ) اے اللہ ! میں تیرے نام (کی برکت) کے ساتھ سوتا ہوں اور تیرے نام کے ساتھ اٹھوں گا۔10۔سوتے وقت اللہ تعالے کا ذکر ضرور کرنا چاہیے۔ا- حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص خواب گاہ میں لیٹے اور اللہ کو یاد نہ کرے۔اس پہ اللہ کی طرف سے افسوس۔ابو داؤد کتاب الادب باب ما يقول عند النوم ) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب خواب گاہ میں جاتے تو دونوں ہاتھوں میں معوذات (سورۃ کافرون، سورۃ اخلاص سورة فلق اور سورۃ الناس پڑھ کر پھونکتے اور وہ ہاتھ بدن مبارک پر پھیر لیتے۔ر ابو داؤد کتاب الادب باب ما يقول عند النوم ) اور بعض حدیثوں میں آتا ہے۔سورۃ اخلاص کے بعد معوذتان یعنی سورۃ فلق اور سورۃ الناس پڑھ کر بدن پر پھونک کر سو جاتے۔را ابو داؤد کتاب الادب باب ما يقول عند النوم )